DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; House set on fire in village Bathian after domestic row between neighbours

کوٹلی ستیاں بھتیاں میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں بھتیاں میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ اطلاعات کے مطابق احتشام اور کالاساکن بھتیاں تحصیل کوٹلی ستیاں نےتیل چھڑکتے ہوئے خلیل کے گھر کو جلایا گیا اس کا رہائشی مکان اور چیزیں جل گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیاتاہم اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔گھر کو جلانے کی وجہ ان کے مابین ہاتھا پائی تھی انہوں نے اس واقعے کے بارے میں مقامی پولیس کو آگاہ کیا آ خری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوا تھا

Kotli Sattian; Eitsham and Kala have both set their neighbours house on fire by sprinkling oil. The home of Khalil was burnt down as recue services struggled to control fire.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… طارق محمود ستی رہنما یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن ملوٹ ستیاں نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2018 کی الیکشن کمپین میں پی ٹی آئی کے موجودہ منتخب نمائندوں نے ملوٹ ستیاں مین روڈ کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا اور کوٹلی ستیاں کی عوام سے وعدہ کیا کہ الیکشن جیتنے کے دو ماہ بعد ملوٹ ستیاں روڈ کو ہم کارپٹڈ روڈ بنائیں گے، مگر افسوس کی بات ہے کہ تقریباً دو سال گزرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہو سکا، انہوں نے کہا کہ ملوٹ ستیاں روڈ کا مسئلہ جو سالہا سال سے چلا آ رہا تھا حل تو نہ ہو سکا البتہ یہ اخبارات کی خوب زینت بنا رہا، لیکن ایوانوں میں بیٹھے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کو صرف لالی پوپ دیئے اور طفل تسلیاں دیتے رہے، لیکن اب تمام لوگ اور تمام پارٹیز اس بات پر متفق ہو چکی ہیں کہ اب برداشت کی ہمت نہیں رہی، طارق محمود ستی نے مزید کہا کہ حکمران جماعت نے 15 جولائی 2020ء تک جو ٹائم مانگا تھا وہ اب پورا ہونے والا ہے، اور اب بتائی گئی تاریخ پر صحیح معنوں میں روڈ کے کام کا باقاعدہ آغاز ہونا چاہئے، کیونکہ یہ ڈیفنس روڈ ہے اور پوری کوٹلی ستیاں کے عوام کا مشترکہ معاملہ ہے، اگر اس مرتبہ بھی وعدے کی پاسداری نہ کی گئی اور ٹال مٹول سے کام لیا گیا تو عوام اور آل پارٹیز کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں سخت احتجاج کریں گے اور اس اہم مسئلہ کےحل کے لئے ہر حد تک جائیں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنماء سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میجر انیس سلطان کی زیر صدارت جنگل ہوٹل کرور میں معززین علاقہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ روز کرور بازار میں قتل ہو نے والے عاطف نثار کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہو ے قاتلوں کو فوری گرفتار اور علاقے کو منشیات فروش سے پاک کرنے کا عہد کیا گیا۔ اور اس سلسلے میں ایم این اے اور ایم پی اے سے تعاون کی اپیل اورکرپٹ نااہل پولیس اہلکاروں پر خصوصی نظر رکھنے پر زور دیا گیا۔ کرور چوکی کے نااہل پولیس اہلکاروں کی وجہ سے آے روز جرائم کی تعداد تیزی سے بڑھ رہے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button