GujarKhanDailyNews

Gujar Khan; Emergency action of Tehsil administration in Islam pura Jabbar bazaar, Two shops were sealed for non-compliance with SOPs.

اسلام پورہ جبر میں تحصیلی انتظامیہ کی ہنگامی کارروائی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پربیول و جبر میں جرمانے دو دوکانیں سیل کر دی گئی

گوجر خان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اسلام پورہ جبر میں تحصیلی انتظامیہ کی ہنگامی کارروائی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پربیول و جبر میں جرمانے دو دوکانیں سیل کر دی گئی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خرا رضوان کی خصوصی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹ و نائب تحصیلدار چوہدری اشفاق ہمراہ راجہ راشدکیانی پٹواری نے اسلام پورہ جبرو بیول میں ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے،ناجائز منافع خوری اور ماسک نہ پہننے پر مجموعی طور پر 5ہزارروپے جرمانہ کیا اور دو دوکانیں سیل کر دی گئیں اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ و نائب تحصیلدار چوہدری اشفا ق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر وہ تمام طرح ضروری اقدامات جو پنجاب حکومت کی طرح سے واضع کیے جاتے ہیں کوئی بھی شہری ن اقدامات پرعمل نہیں کریں گے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ایس او پیز پر سختی سے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی دوکاندار وشہری ایس او پیز پر عمل نہیں کرئے گا تو اس کے خلاف پرچہ دے کرقانونی کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close