DailyNews

Chakswari, AJK; The Prime Minister fully supports the position of Azad Kashmir on the 14th Amendment issue. Raja Javed Iqbal Minister

چودھویں ترمیم معاملہ پر وزیراعظم آذاد کشمیر کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ راجہ جاویداقبال وزیر

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راجہ جاویداقبال وزیر وائلڈلائف و فشریز آزادکشمیرنے کہا ہے کہ چودھویں ترمیم معاملہ پر وزیراعظم آذاد کشمیر کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔کشمیر ی عوام راجہ فاروق حیدر کے ساتھ چٹان کی طر ح کھڑی ہیں۔راجہ فاروق حیدر خان آزاد کشمیر کے واحد وزیر اعظم ہیں جو کشمیری عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔کشمیری راجہ فاروق حیدر خان کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں۔راجہ فاروق حیدر خان کا دور حکومت تاریخی دور حکومت ہے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے موجودہ حکومت کی ہر شعبہ میں مثالی کارگردگی رہی ہے۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کو دُنیا بھراُجاگر کیا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دُنیا بھر جاکر کشمیری عوام کی ترجمانی کی جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ راجہ فاروق حیدر خان ہمارے قائد ہیں ان کے چودھویں ترمیم کے معاملے پر ان کے موقف کی ہم ہر لحاظ سے حمایت کرتے ہیں اور آزاد کشمیر کابینہ اور لیگی ممبران اسمبلی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

Show More

Related Articles

Back to top button