DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Akash Shahnawaz Jan shot dead in Mator, Police don’t rule out murder or suicide

کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں گولی لگنے سے آکاش ولد محمد شاہنوازجان بحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
قتل یا خود کشی۔۔؟کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں گولی لگنے سے آکاش ولد محمد شاہنوازجان بحق۔محمد آکاش ولد محمد شاہنواز حساس ادارے میں ملاز م ہے۔والد کے مطابق اس کے بیٹے نے خود کشی کی ہے تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے علاقہ بھلوٹ میں حساس ادارے کا ملازم محمد آکاش ولد محمد شاہنواز گولی لگنے سے جان بحق ہو گیاوالد کے مطابق ان کے بیٹے نے خود کشی کی ہے جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ اپنی کاروائی کر رہی ہے محمد آکاش ولد محمد شاہنواز حساس ادارے میں ملاز م تھا اور اس کی سات سال سروس ہو چکی تھی۔

Kahuta; Police are investigating death of civil service worker Akash Shahnawaz Jan who’s body was found having been shot. According to father he told police it was suicide but police are not ruling out murder and are investigating.

ممتاز عالم دین مناظرہ اسلام حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ کا مزار اقدس بنانے کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Prominent Scholar Hazrat Qibla Pir Syed Zubair Ahmad Shah Bukhari مزار Foundation Stone Laid for Construction Shrine for him

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مناظرہ اسلام حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ کا مزار اقدس بنانے کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ کثیر تعداد میں علمائے دین کی شر کت تفصیل کے مطابق گذشتہ روز آزاد پتن کوہ شریف میں ایک نورانی،وجدانی محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ القرآن و حدیث،سیدی و مرشدی پیر طریقت رہبر شریعت سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒکے مزار کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیااس موقع پر جماعت اہل سنت کے نامور علمائے کرام قبلہ پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی، پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری کے برادر اصغر سید جابر شاہ بخاری، سید یعقوب شاہ بخاری، جانشین سید زین العابدین شاہ بخاری، سید جنید طاہر شاہ بخاری، قبلہ حافظ فخر عباس، علامہ حامد نوار ستی، اور دیگر اہم شخصیات موجودتھے آخر میں تمام عالم اسلام اور بلخصوص پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

سردار ارشد مجید کی در خواست پرایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے جاری ہونے فنڈز سے تر قیاتی کام جاری اہل علاقہ کی طرف سے شکر یہ

At the request of Sardar Arshad Majeed, MNA Sadaqat Ali Abbasi released the funds for road work being carried out.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
سردار ارشد مجید کی در خواست پرایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے جاری ہونے فنڈز سے تر قیاتی کام جاری اہل علاقہ کی طرف سے شکر یہ۔پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجیدنے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل علاقہ اپنے ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین اے آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور فوکل پر سن برائے ایم این اے اور تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میری درخواست پر لاکھوں روپے کا فنڈز جاری کیا جس سے دوھپری کے مختلف محلوں میں گلیاں تعمیرکرائی ہیں انشاء اللہ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اپنے حلقے این اے ستاون کی ہر یونین کونسل میں عوام کے تمام مسائل حل کر رہے ہیں اور انشاء اللہ اس کے علاوہ بھی دیگر مسائل حل کر یں گئے۔

کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، پیکاں، کلاہنہ، لونہ سیداں، لونہ، دکھالی اور دیگر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، پیکاں، کلاہنہ، لونہ سیداں، لونہ، دکھالی اور دیگر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر۔بارشیں ناں ہونے کی وجہ سے چرند، پرند،انسان، حیوان سخت پر شان اپنے مالک سے باران رحمت کی دعا۔ کہوٹہ کے گرد نواح جنگلات میں لکڑی چور ہر سال آگ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو جا تا ہے۔کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازارمیں علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے علاقے کی سہولت اور مسافروں کی آسانی کے لیے کے آئی ٹی کالج ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے باہر پانی کا کولر نصب کرایا اہل علاقہ نے ان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button