London; PIA banned from flying to Europe for six months
پی آئی اے نے چھ ماہ کے لئے یورپ جانے پر پابندی عائد کردی
لندن،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔ یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لئے معطل کردیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے یورپی ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو6 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی رات12بجے یونیورسل ٹائم(یو ٹی سی) کے مطابق ہوگیا۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔ اس سلسلے میں حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کے نتیجے میں اس معطلی کو جلد از جلد بحال کروایا جا سکےگا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئی ہیں۔ پی آئی اے کی بکنگ رکھنے والے مسافر اسے مؤخر کرواسکتے ہیں یا چاہیں تو ریفنڈ حاصل کرلیں۔
London; The European Union Air Safety Agency (EASA) has suspended the authorisation for the Pakistan International Airlines (PIA) to operate in Europe for six months, the airline’s spokesman said on Tuesday.
The move follows the grounding of 262 pilots whose licences Aviation Minister Ghulam Sarwar Khan termed “dubious”.
“EASA has temporarily suspended PIA’s authorisation to operate to the EU member states for a period of 6 months effective July 1, 2020, with the right to appeal against this decision,” a PIA statement said.