لاک ڈاؤن میں توسیعی کا نوٹیفکیشن جاری
گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )—پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔ میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔
کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔
گروسری اور کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے، تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
Gujar Khan; The Punjab government on Tuesday announced an extension in the “smart” lockdown imposed in various coronavirus hotspots across the province, till July 15.
The following restrictions/exemptions have been notified:
- Educational institutions, wedding halls, restaurants, parks and cinema halls will remain closed
- Gathering for social, religious or sports activities will not be allowed
- All business locations will be open Monday through Friday from 9am to 7pm
- Medical stores, tire puncture shops, naan shops, workshops pertaining to the agriculture sector, will be allowed to be remain open 24 hours a day
- Call centres will be allowed to remain open with 50% staff
- Inter-district transport will be allowed 24 hours a day
- Grocery stores will be open all week, from 9am to 7pm