کہوٹہ کے دوعظیم سپوت کیپٹن صبیح ابرار اور سپاہی نوید احمد وزیر ستان آپریشن میں شہید ہو گئے دونوں جوانوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے دوعظیم سپوت کیپٹن صبیح ابرار اور سپاہی نوید احمد وزیر ستان آپریشن میں شہید ہو گئے دونوں جوانوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق شہید و ں، غازیوں کی سر زمین کہوٹہ کے علاقہ کی یونین کونسل ہوتھلہ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن صبیح ابرار اور یونین کونسل کھڈیوٹ سے تعلق رکھنے والا سپاہی نوید احمد گذشتہ روز ملک دشمن عناصرکے خلاف جار ی آپریشن میں وزیر ستان میں شہید ہو گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ راجہ صغیر احمد ایم پی اے، سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، فوکل پر سن کرنل (ر) ظفر عباسی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
Kahuta; Captain Sabih Abrar of UC Hothla and Naveed Ahmed, of UC Khadyot, Kahuta, were martyred in the Waziristan operation, both were buried with full military honors.