بیول اور اس کے گردو نواح میں سورج گرہن، دن گیارہ بجے سے لے کر بارہ بجے تک سورج کی روشنی چندھیا گئی
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول اور اس کے گردو نواح میں سورج گرہن، دن گیارہ بجے سے لے کر بارہ بجے تک سورج کی روشنی چندھیا گئی یوں محسوس ہونے لگا جیسا کہ سورج کی روشنی ختم ہو رہی ہے اور شام کا سماں ہے۔بیول میں کسی بھی جگہ پر اجتماعی طور پر نماز کسوف کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔ انفرادی طور پر گھروں میں ہی مردو خواتین،بچوں نے تلاوت قرآن پاک اور نوافل ادا کئیے۔ شرقی گوجر خان کے علاقوں میں آج سال کا مکمل سورج گرہن دیکھنے میں آیا ہے جس سے سورج کی روشنی انتہائی مدھم ہو گئی جس کا دورانیہ چالیس منٹ سے زیادہ تک رہا جسے بخوبی دیکھا جا سکتا تھا تاہم اس علاقہ پوٹھوار میں مکمل اندھیرے کا سماں نہ ہوا۔ جب کہ سندھ کے علاقوں کراچی، گوادر میں سورج ایک حلقہ(رنگ آف فائر) کی مانند ہو گیا جسے بخوبی نظارہ کیا گیا۔
Gujar Khan; The solar eclipse was visible in Bewal and across Pothwar region on Sunday, with a ‘ring of fire’ around the sun.
The eclipse was fully visible and partially visible in other cities across the country. The last time this happened was on December 26 when the moon covered the sun in a rare ring of fire solar eclipse.