تحصیل گوجرخان میں مزید تین افراد جاں بحق, ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 جبکہ پازیٹیو کیسوں کی تعداد 200کے ہو گئی
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: تحصیل گوجرخان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید تین افراد جاں بحق دو کا تعلق شہر سے اور تیسریکا تعلق ڈھوک مغلاں سے ہے مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے اوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 جبکہ پازیٹیو کیسوں کی تعداد 200کے قریب ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجرخان میں کورونا وائرس سے اموات اور پازیٹو کیسوں میں اضافے کی وجہ سے صورت حال تشویشناک ہو گئی ہے۔پنجاب بھر میں تحصیل سطح پر گوجرخان میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ پازیٹیو کیسوں کی تعداد بھی 195 ہو گئی ہے گزشتہ روز وارڈ نمبر 6 کی 52 سالہ (ح) بی بی۔وارڈ نمبر دو کے ماسٹر رشید اور ڈھوک مغلاں سے تعلق رکھنے والے محمد جاوید عمر 70سال اس وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔
Gujar Khan; Gujar Khan; Three more died due to corona virus as total number of dead rises to 34 with 200 cases of positive in Tehsil Gujar Khan. In latest case Master Rashid (Pictured above) of Islamia high school has sadly died of coronavirus in ward 2.
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بھڈانہ،قاضیاں،موہڑہ گجراں،منجوٹھہ اور دیگر قریبی بستیوں میں بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ، ہر دوسرے دن صبح سے لے کر شام تک بجلی رہتی ہے۔ واپڈا اہلکار مرمتی کام کے بہانے ہر دوسرے دن بجلی بند رکھتے ہیں۔ اس سخت گرمی جب کہ درجہ حرارت 40 سے بھی زیادہ ہے اس وقت فورس لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں بلکہ گھریلو خواتین،مریض، بوڑھے افراد، بجے بھی سخت عاجز ہیں اور پریشان ہیں۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی سے منسلک کاروبار کرنے والے مزدور ،کاریگر،دیہاڑی دار افراد الیکٹریشن، موٹر وائنڈر، پلمبر، بھی سخت پریشان ہیں کیونکہ کوئی بجلی کا کام نہیں کیا جا سکتا ہے جس سے مزدور طبقہ بھوکا ، خالی ہاتھ گھر کو لوٹ جاتا ہے اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ نے پرزور احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فورس لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور علاقہ۔ کی عوام کو اس سے نجات دلائی جائے۔