تھانہ روات کے علاقہ بگاشیخاں میں دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ بگاشیخاں میں دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی،لواحقین کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہ تھا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ بگا شیخاں کے رہائشی 28 سالہ نوجوان عاقب جاوید ولد محمد جاوید کی کمرہ کے اندر پنکھے سے جھولتی لاش ملی لواحقین کے مطابق متوفی نوجوان گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی عارضہ میں مبتلا تھا جس کے باعث گزشتہ روز اس نے خود گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ایس ایچ او روات احمد نواز کے مطابق متوفی نوجوان کے ورثاء کے عدالتی بیانات کے بعد بغیر پوسٹمارٹم لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)او ایس آئی برانچ کی بھتہ وصولی،20 دن قبل تھانہ روات سے تبدیل تھانیدار کی روانگی نہ کی گئی،کرپٹ تھانیدار بدستور تھانہ روات براجمان،مانیٹرنگ سیل کا انچارج تبادلوں کے احکامات کی دھجیاں بکھیر کر بھاری نزرانے بٹور کر روانگیاں روکنے لگا،عوامی شکایات پر تبدیل کرپٹ تھانیداروں کی چاندی تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے تین ہفتے قبل تھانہ روات میں بار بار تعینات سب انسپکٹر ظہور احمد کو تھانہ نیو ٹاؤن تبدیل کر دیا مگر او ایس آئی برانچ میں موجود کالی بھیڑوں کی بھتہ وصولی کے باعث اسکی روانگی نہ ہو سکی ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر ظہور احمد سمیت متعدد تھانیدار و اہلکار جو کہ دیگر تھانہ جات میں تعینات تھے اور انکے تبادلے ہونے کے باوجود متعلقہ برانچ کی بھتہ وصولی کے باعث روانگیاں روک لی گئی ہیں جبکہ رشوت نہ دینے والے ملازمین کی روانگی فوری طور پر کر دی جاتی ہے عوام علاقہ نے او ایس آئی برانچ مانیٹرنگ سیل انچارج کی کرپشن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے سب انسپکٹر ظہور احمد و دیگر کی فوری روانگی اور او ایس آئی برانچ مانیٹرنگ سیل میں فرض شناس انچارج و عملہ کی تعیناتی کامطالبہ کیا ہے۔