DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Allocating Rs 5 billion for Madrassa’s reforms raises many doubts, says Kallar Syedan clerics

مدارس اصلاحات کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے, کلرسیداں کے علماء کرام

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلرسیداں کے علماء کرام نے بجٹ میں مدارس اصلاحات کے لیے مختص کی گئی 5 ارب روپے کی رقم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس اصلاحات کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے ایسے وقت میں جب تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں بجٹ میں یہ خطیر رقم مختص کرنا حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مدارس کے بجلی گیس کے بل معاف کیے نہ ہی ریلیف فنڈ میں مدارس کے اساتذہ و طلبہ کا کچھ رکھا گیا اور اب مدارس اصلاحات کے لیے عین اس موقع پر اتنی خطیر رقم نہ جانے کس ایجنڈے کا حصہ ہے ان خیالات کااظہار جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے مدیر مولانااحسان اللہ چکیالوی،مفتی روح اللہ،مولانامحمدعمر،مفتی مطیع اللہ حاجی محمدافضل ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہاہے کہ دینی مدارس کا نظام کسی قسم کی حکومتی امداد کے بغیر صدیوں سے چل رہا ہے اور آئندہ بھی مدارس کسی قسم کے حکومتی بجٹ کو قبول نہیں کریں مدارس اصلاحات کے لیے رقم مختص کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔

موضع سموٹ کی ڈھوک بابا فیض بخش میں بجلی کا ٹرانسفارمر گھر سے باہر شفٹ کردیا گیا

Electricity transformer removed from the residence of Haji M Saeed’s residence in Dhok Baba Faiz Buksh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے موضع سموٹ کی ڈھوک بابا فیض بخش میں بجلی کا ٹرانسفارمر گھر سے باہر شفٹ کردیا گیا، علاقہ مکینوں کا ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، چوہدری عمران اورسب ڈویژن بیول کے اہلکاروں سے اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق بجلی کا ٹرانسفارمر حاجی محمد سعید کے گھر کے اندر نصب تھا جس سے اہل خانہ شدید مشکلات کا شکار تھے۔ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے فوری عمل درآمد کرواتے ہوئے ٹرانسفارمر باہر شفٹ کروا دیا اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس خصوصی کاوش پر انجمن تاجران بیول کے نائب صدر چوہدری عمران خان اور واپڈا اہلکاروں کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔

کلرسیداں میں تعنیات سرکاری گن مین نے بھی مجسٹریٹ کے اختیارات سنبھال لیئے

Official gunmen stationed at Kallar Syedan also assumes magisterial powers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں میں تعنیات سرکاری گن مین نے بھی مجسٹریٹ کے اختیارات سنبھال لیئے پسند نا پسند کی بنیاد پر دوکانداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق اے سی کلرسیداں کے دفتر میں تعنیات گن مین نے کلربازار سے ایک دوکاندار کو زبردستی اٹھا لیا مقامی صحافی چوہدری عامر کی جانب سے رابطہ کرنے پر اسے جرمانہ کرکے چھوڑ دیا گیا بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ گن مین سارا دن مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتا ہے اس پر مبینہ طور پر بھتے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے مقامی تاجروں نے گن مین کے رویئے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خود سے منسوب شائع خبروں کی تردید کرتا ہوں۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں محمد خالد رشید

I reject the published news attributed to me. Chief Officer Municipal Committee Kalrasidan Muhammad Khalid Rashid

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں محمد خالد رشید نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بعض اخبارات میں اشیائے روزمرہ کے نرخوں کی چیکنگ اور جرمانوں کے حوالے سے میرا نہ صرف نام لیا گیا بلکہ مجھے یہاں کسی کا کزن بیان کیاگیا جو قطعی لغو اور بے بنیاد بات ہے میں اور اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران حکومتی ہدایات کے عین مطابق عمل کرتے ہیں اور قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں میری کلرسیداں میں کسی سے کوئی رشتہ داری ہے نہ ہی یہاں میرا کوئی کزن وجود رکھتا ہے لہذہ میں خود سے منسوب شائع خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق،ایڈیشنل سیشن جج شیخ توثیر،مظفر ملک،ایس ایس پی راجہ عظمت،حاجی اخلاق حسین، چوہدری مشتاق حسین، مالک داد بھٹی،چیف مہربان خان، شاہد گجر، شیخ ندیم احمد، یاسر چٹھہ ایڈووکیٹ، عبدالوحید جنجوعہ، راجہ گلستان خان، عاصم مختار مغل، قمر ایاز، راجہ داؤد اکبر، راجہ تنویر ایڈووکیٹ، الحاج غلام ظہیر نے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کے والد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button