London; As soon as shopping was allowed, crowds gathered outside shops in London and elsewhere
شاپنگ کی اجازت ملتے ہی لندن اور دیگر علاقوں میں دکانوں کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔ برطانیہ میں شاپنگ کی اجازت ملتے ہی لندن اور دیگر علاقوں میں دکانوں کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔شاپنگ کے لیے بے تاب لوگوں نے دکانوں کے باہر صبح سویرے سے ہی لمبی قطاریں لگالیں ۔کئی جگہوں پر سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔برطانیہ میں فارمیسیز، کھانے پینے اور ضروری اشیا کی دکانوں کے سوا تمام دکانیں 23 مارچ سے بند تھیں۔دوسری جانب یورپین یونین میں اندرونی سرحدیں کھلنا شروع ہوگئیں، جس کے بعد کئی یورپی ممالک کے شہری اپنے پڑوسی ممالک میں بلا رکاوٹ داخل ہو سکیں گے۔ یورپین کمیشن کی ہدایت پر اس سال مارچ کے مہینے میں عالمی وبا کوروانا وائرس کے پھیلا کو روکنے کی غرض سے لگائی جانے والی سفری پابندیاں اٹھائی جارہی ہیں۔اس ہدایت کے تحت سب سے پہلے یورپ کی اندرونی سرحدیں کھولی جارہی ہیں۔
London; Demand across England’s High Streets, retail parks and shopping centres surged as some shops reopened after a three-month lockdown.