Kallar Syedan; Father stabbed to death by his teenage son.
کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے ناحلف بیٹے نے باپ کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے ناحلف بیٹے نے باپ کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔یونین کونسل بشندوٹ کی ڈھوک روپڑ کا رہائشی مقتول شاہد حسین اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ راولپنڈی آر اے بازار کے علاقے بائیس نمبر چنگی میں رہائش پذیر تھا۔بدھ کی صبح 17 سالہ بیٹے سکندر اور باپ کے درمیان کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا جس پر بیٹے نے باپ کے پیٹ پر چھری مار کر اسے موقع پر ہی قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ملزم کی والدہ اور دیگر بہن بھائیوں واقعہ کو طبی موت کا رنگ دیتے ہوئے تھانہ آر اے بازار کو اطلاع دئیے بغیر تدفین کیلئے نعش کو آبائی گاؤں بشندوٹ لے کر آ گئے اور میت کو غسل دینے کے بعد اسے قبر میں اتارنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں کہ اسی دوران پڑوس میں سے کسی نے 15 کو کال کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر تھانہ آر اے بازار پولیس کے حوالے کر دیا۔مقتول کسی نجی ادارے میں سیکورٹی گارڈ تھاجبکہ بیوہ سمیت چار بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوارچھوڑی ہیں۔
Kallar Syedan; Shahid Hussain of Dhok Rupar, UC Bishondote has been stabbed to death by his son Sikander, 17. After he committed the murder he fled, Kallar police are investigating the incident.
تحصیل کلر سیداں کے اثاثوں پر ڈاکہ زنی کسی طور قبول نہیں، ایم این اے صداقت علی عباسی
Robbery on assets of Tehsil Kallar Syedan is not acceptable: MNA Sadaqat Ali Abbasi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تحصیل کلر سیداں کے اثاثوں پر ڈاکہ زنی کسی طور قبول نہیں، ایم این اے صداقت علی عباسی اور اس کے حواری باز رہیں اور 1122 کی جو گاڑیاں تحصیل کلر سیداں سے چرا کر تحصیل کہوٹہ کو دی ہیں ان کو جلد از جلد واپس کیا جائے۔ خود سے تو کچھ دے نہیں سکتے اور سابقہ ادوار میں جو منصوبے تحصیل کلر سیداں کو ملے الٹا انہیں کو یہاں سے دوسری تحصیلوں میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔ نااہلوں کا یہ ٹولہ صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ سیکرٹری انفارمیشن اظہر محمود بھٹی، سٹی کلر سیداں کے صدر نوید اختر مغل، جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،سابق صدر بار ایسوسی ایشن کلر سیداں سید سبط الحسن شاہ ایڈووکیٹ، مرزا ابراہیم ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر بلدیہ کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ نے ایک مشترکہ اخباری میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلرسیداں 1122 سے جو گاڑیاں تحصیل کہوٹہ کو دی گئی ہیں وہ واپس لائی جائیں۔ نااہل اور سلیکٹڈ ٹولہ کلر سیداں کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کی قیادت کو چائیے کہ وہ اس چوری پر آواز بلند کرے صرف فوٹو سیشن تک محدود نہ رہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما عاصم مختار مغل نے بھی کلرسیداں ریسکیو گاڑی کو کہوٹہ سے واپس کلر سیداں منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سے ایمبولینس اور سٹاف کی کہوٹہ منتقلی بلاجواز ہے اور کلرسیداں کا ہر شہری اس پر سراپائے احتجاج ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سوادولاکھ کی آبادی کی تحصیل کی دوگاڑیاں کسی دوسرے محکمے میں زیر استعمال ہیں تو یہ کلرسیداں سے بڑی ناانصافی ہے کلرسیداں ریسکیو کی ایک گاڑی ریسکیو کہوٹہ اور دوسری محکمہ صحت راولپنڈی استعمال کررہا ہے تو یہ کلرسیداں سے صریحا ذیادتی کی بات ہے انہوں نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ اور راولپنڈی بھیجی گئی کلرسیداں کی دونوں ایمبولینسوں کو بلاتاخیر واپس کلرسیداں منتقل کیا جائے۔
موجودہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ ملک پاکستان کی عوام کے ساتھ کھلا مذاق ھے۔غلام مصطفی مغل
The budget presented by the present government is an open joke with the people of Pakistan. Ghulam Mustafa Mughal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ ملک پاکستان کی عوام کے ساتھ کھلا مذاق ھے۔تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے عام آدمی کی زندگی سزا بنا کے رکھ دی ھے۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار قرضے لے کر تجرباتی بنیادوں پر ملک میں ہر شعبے کو چلا رہی ھے۔موجودہ حکومت نے بے روزگاری اور مہنگائی عوام کوتحفے میں دی ہے حکومت کا کسی شعبے پر کوئی کنٹرول نہیں کئی ہفتے گزر گئی حکومت پٹرول ڈیزل کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہے،عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو چکی ہے انہوں نے وفاقی بجٹ کو کسان مزدور اور تاجر دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔
سابق ناظم یوسی مغل شفقات اقبال کیانی انتقال کرگئے نماز جنازہ گاؤں ددھوچھہ میں ادا کی گئی
Former Nazim UC Mughal Shafqat Iqbal Kayani passed away Funeral prayers were offered in village Dadhocha
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق ناظم یوسی مغل شفقات اقبال کیانی انتقال کرگئے نماز جنازہ گاؤں ددھوچھہ میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر راجہ شاہد ظفر،محمود شوکت بھٹی،محمد افضل کھوکھر،جنرل شاہد،ملک نور احمد نوری،راجہ شہزاد یونس،محمد نوید بھٹی،راجہ محمد یونس،راجہ فیصل منور،محمد زبیر کیانی،ظفرعباس مغل،چوہدری عامر جمشید،چوہدری عبدالخلیل،راجہ عامر مظہر،چوہدری عامر وسیم،راجہ جاوید اشرف،راجہ ضمیر کاکا،چیئرمین طارق اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سب انسپکٹر راجہ مسعود اقبال انتقال کر گئے نماز جنازہ سہالہ مرزیاں میں ادا کی گئی
Sub-Inspector Raja Masood Iqbal passed away. Funeral prayers were offered at village Sihala Marzian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریٹائرڈ ایس پی راجہ بشارت محمود کے بھائی تھانہ صدر بیرونی میں تعنیات سب انسپکٹر راجہ مسعود اقبال انتقال کر گئے نماز جنازہ سہالہ مرزیاں میں ادا کی گئی جس میں اعلی پولیس افسران ملازمین تاجروں سیاسی سماجی رہنماؤں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
درکالی شیرشاہی کے لیئے بجلی کے اضافی کھمبوں اور سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ
Demand for supply of additional electricity poles and Sui gas for village Darkali Shershahi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق چیئرمین ادب اکیڈمی پوٹھوہار،ممتاز دانشور اور کام نگار راجہ شاہد رشید نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی دہشتگردی سے مزید تین جوان شہید ہوگئے اب وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے کہ ہرجمعہ کو کشمیر کے لیئے احتجاج کریں گے انہوں نے کلر سیداں کے قریب درکالی شیرشاہی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے عہد عمرانی اور کورونا سونامی سر پر سوار ہے جبکہ ایوانوں میں جھوٹے،ڈاکو چور کی تکرار ہے اور اس طرح گالی گلوچ کی جارہی ہے جیسے یہ ایوان نہیں کسی لاری اڈے میں موجود ہوں،انہوں نے حالیہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب دشمن قرار دیتے ہوئے اسے الفاظ کے ہیر پھیر پر مبنی دستاویز سے تعبیر کیا انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا منفرد بجٹ ہے جس میں ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اس نئے پاکستان میں عوام صحت،تعلیم اور دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں کیا اسی تبدیلی کے خواب دکھائے گئے تھے؟انہوں نے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیراحمد سے گاوں درکالی شیرشاہی کے لیئے بجلی کے اضافی کھمبوں اور سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
منشیات فروش نوازش علی سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے دو سو گرام چرس برآمد
Two hundred grams of cannabis recovered from the possession of drug dealer Nawazish Ali, resident of Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ خالد محمودنے دوران گشت منشیات فروش نوازش علی سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے دو سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔