DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; On the special direction of Chairman RDA, Director Architecture RDA Shuja Ahmed visited Kahuta city for beautification of Kahuta city.

چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضٰی کی خصوصی ہدایت پر کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈائیریکٹر آرٹیٹکچر آر ڈی اے شجاع احمدکا کہوٹہ شہر کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضٰی کی خصوصی ہدایت پر کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈائیریکٹر آرٹیٹکچر آر ڈی اے شجاع احمدکا کہوٹہ شہر کا دورہ۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے منصوبے پر عمل درآمد شروع۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزچیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضٰی کی خصوصی ہدایت پر کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈائیریکٹر آرٹیٹکچر آر ڈی اے شجاع احمدکی کہوٹہ آمداس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ احمدبلال مخدوم،سینئر رہنما ء پی ٹی آئی راجہ وحیداحمدخان،شجاع احمد اور شمائلہ خان ایم او پلاننگ ایم سی کہوٹہ نے کہوٹہ شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ان منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہء خیال کیاسردارآمین ثاقب،انفورسمنٹ انسپکٹرراجہ عامراشتیاق,فیصل کھوکھر اور شکیل عباسی بھی ہمراہ تھے۔

Kahuta; On the special direction of Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, Director Architecture RDA Shuja Ahmed visited Kahuta city for beautification of Kahuta city and work has started on the project.

کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی شہر میں تجاوزات کی بھر مار ریڑھیوں والوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامناپیدل چلنا بھی عذاب ہو گیا

Fruit and veg stalls owners take positions at Kahuta bazaar due to negligence of administration

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی شہر میں تجاوزات کی بھر مار ریڑھیوں والوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامناپیدل چلنا بھی عذاب ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق 2008 میں موجودہ چیئرمین آر ڈی اے اور اس وقت کے تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے مسلے کے حل کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ سےACکہوٹہ کے آفس کے سامنے سبزی مارکیٹ تعمیر کی تھی جس میں شہر بھر میں موجود ریڑھیوں کو اس مارکیٹ میں شفٹ کیا جس پر عوام اور دوکانداروں نے سکھ کا سانس لیا مگر موجودہ تحصیل انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریڑھی والوں نے سبزی مارکیٹ کو چھوڑ کر بازار میں ریڑھی لگا رکھی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک سارا سارا دن بند رہتی ہے پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا ہے اہلیان علاقہ نے اس مسلے کے مستقل حل کے لیے ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

آیسکو روات سب ڈویژن کا اہلکارعوام کیلئے وبال جان بن گیا

IESCO Rawat sub-division official becomes nightmare for the people

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آیسکو روات سب ڈویژن کا اہلکارعوام کیلئے وبال جان بن گیا، ٹاوٹ مافیا کے زریعے لوگوں کے گھروں کے میٹرز کی تصویریں بنوا کر انہیں دفتر بلا کر بجلی چوری کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرکے لوگوں سے پیسے بٹورنا معمول بنا لیا،ظہیرالدین بابر نامی شخص نے بتایا کہ بابو حفیظ نامی اہلکار جو ٹی چوک روات ایسکو آفس میں تعینات ہے،ٹاوٹ مافیا کے زریعے لوگوں کے گھروں کے باہر لگے بجلی میٹرز کی تصویریں بنا کر انہیں دفتر بلا کر ہراساں کرتا ہے کہ آپ بجلی چوری کر رہے ہیں،آپ کا میٹر خراب ہے،مک مکا کرنے والوں کو چھوڑ دیتا ہے جبکہ مک مکا نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے ڈال کر زلیل و خوار کرتا ہے مقامی افراد نے ایسکو کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور متقلعہ اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button