DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Nadeem Rashid, a well-known political and social figure of Kahuta, joins PTI

کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ ندیم رشید پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ ندیم رشید پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور دیگر رہنماؤں کی نمبردار راجہ ندیم رشید کے گھر آمد پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر نے پران کا شکر یہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ ندیم رشید کی رہائش گاہ پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی،راجہ وحید احمد خان،راجہ ارشد محمود، راجہ الطاف حسین، راجہ سعید احمد،کرنل(ر) وسیم جنجوعہ، ممبر بیت المال راجہ اظہر، راجہ فہیم،راجہ مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء، راجہ نوید،یوتھ ونگ کے رہنما سردار ارشد مجید،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنر ل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، سوشل میڈیاکے صدر ساجد جنجوعہ، راجہ عبدالقدیر، راجہ توقیر شبیرسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سہالہ اوور ہیڈ برج کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ تقریباََ50کروڑ کا منصوبہ صداقت عباسی، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ اور تحصیل صدر راجہ خورشید ستی کی دن رات محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔ کہوٹہ میں سٹریٹ لائٹس، سپورٹس سٹیڈیم اور شہر کی سڑکوں سمیت حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں میں کرونا کی وجہ سے مشکلات رہیں۔ تمام مسائل اورمنصوبوں کو چھوڑ کر صرف سہالہ اوور ہیڈ برج پر توجہ مرکوز رکھی۔ منصوبہ سے کشمیر اور تحصیل کہوٹہ سمیت مضافاتی علاقوں کے مسافروں، ٹرانسپورٹروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا اس موقع پر میزبان نمبردار راجہ ندیم رشید نے اپنے مہمانوں کی تواضع مختلف کھانوں کے ساتھ کی۔

انشاء اللہ الیکشن جب بھی ہونگئے کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین

Inshallah, whenever elections are held, PML-N will win Former Chairman UC Manyanda Chaudhry Sadaqat Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے عوامی بجٹ پیش کرنا ن لیگ کا میراث رہاہے جبکہ پی ٹی آئی کی موجود حکومت کا پیش کر دہ بجٹ سے ملک کی عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے عوام نے جو توقعات موجود ہ حکومت سے لگائی ہوئی تھیں ان سب ارمانوں کا خون ہو گیا ہے سرکاری ملازمین اور بوڑھے پنشنر سارا سال اس دن کا انتظار کرتے ہیں کہ اس دن ہماری تنخواہ اور پنشن میں اضافہ ہو گا مگر حکومت نے ان کی تنخواہوں میں اضافہ ناں کر کے لاکھوں دلوں کو مایوس کیا ہے ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی وزیر وں، مشیروں، ممبران اسمبلی کے مراعات میں کمی لاکر اس کے بدلے میں عوام کا ریلیف دیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے عوام سے کو وعدئے کیے تھے ان میں سے بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا ملک عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کی قیادت پر رکھی ہیں انشاء اللہ الیکشن جب بھی ہونگئے کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پرکورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کاسلسلہ جاری

Crackdown on shopkeepers not complying with Corona SOPs continues

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پرکورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کاسلسلہ جاری۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا اندرون شہر اور دیگر مارکیٹوں میں آپریشن کے دوران ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی متعدد دکانوں کو بند کرادیا۔جبکہ مہنگے داموں سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کے علاوہ مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پرپولیس، سول ڈیفنس فورس کے جوان اے سی کہوٹہ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پراے سی کہوٹہ کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لئے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا،کسی دکاندار کو کورونا وائرس کے ذریعے موت بانٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔تاجر برادری ایس او پیز پر عمل در آمد کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے،کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز سے آنیوالے دنوں میں صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے،حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے،ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے والی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کو کورونا ایکٹ کے تحت قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قاہد حزب اختلاف چوہدری یاسین کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا

Special prayers for Chaudhry Yasin

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قاہد حزب اختلاف چوہدری یاسین کی صحت یابی کے لیے خصوصی۔چوہدری یاسین قاہد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد ریاست جموں کشمیر کا کرونا ء ٹیسٹ پازیٹیو آ یا تھا جس کے بعد ان کو آئیسو لیشن منتقل کر دیا گیا ہے گذشتہ روز ان کے قریبی دوست سنیئر قانون دان بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، پی پی پی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button