Chakswari, AJK; Former Administrator District Council Mirpur Chaudhry Khaliq-ul-Zaman (R) Deputy Custodian praised for his service to the nation.
سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور چوہدری خلیق الزمان (ر)ڈپٹی کسٹوڈین نے دوران ملازمت اپنا بہترین وقت ملک وقوم کی خدمت میں گزارا ہے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی راہنماچودھر ی اورنگ زیب نے کہاہے کہ سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور چوہدری خلیق الزمان (ر)ڈپٹی کسٹوڈین نے دوران ملازمت اپنا بہترین وقت ملک وقوم کی خدمت میں گزارا ہے ہرخاص وعام کے ساتھ ان کا رویہ ہمیشہ نہایت مشفقانہ رہا ہے چوہدری خلیق الزمان ایک بہترین اورکامیاب ایڈمنسٹریٹر اورڈپٹی کسٹوڈین ثابت ہوئے ہیں ان کا ایک بڑاا حلقہ احباب ہے انہوں نے ریٹائرڈ منٹ کے بعد اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کے لئے ایک بہترین اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے چوہدری خلیق الزمان ہمیشہ سے سماجی و رفاعی کاموں میں بھی بہت متحرک رہے ہیں اور انہوں نے فلاح ا نسانیت کے لئے اپنی خدمات جاری رکھنے کے لئے ملازمت سے باعزت اورباوقار ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ پیشہ وکالت اختیار کیا ہے جس پر ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری خلیق الزمان پورے آزادکشمیر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں انکے جانے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جن کے ساتھ وہ اپنا تعلق ہر صورت بنائے رکھنا چاہتے ہیں اور شعبہ وکالت سے وابستہ ہونے کا مقصد غریب لوگوں کو انصاف دلوانا اپنی صلاحیتوں اور وسیع تجربے کو معاشرے کے فائدے کے لئے بروئے کارلاناہے اندرون وبیرن ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑ ی تعداد نے انہیں ملازمت سے باعزت اورباوقار طریقے سے ریٹائرہونے ملک وقو م کے لئے شاندار خدمات انجام دینے پرمبار کباداورخراج تحسین پیش کیاہے اور دوبارہ وکالت کاپیشہ اختیار کرنے پرمبارک بادپیش کی ہے اورخیرمقدم کیاہے