DailyNewsOverseas news

Norway; The religious contributions of the late Haji Muhammad Latif Chishti Goldawi will always be remembered. Pir Syed Nemat Ali Shah Bukhari

ناروے۔ حاجی محمدلطیف چشتی گولڑوی مرحوم کی تاریخی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)— آج سے پچاس سال قبل پاکستانیوں نے ناروے کی سر زمین پر قدم رکھے تو اُن میں ایک نام حاجی محمد لطیف چشتی گولڑوی مرحوم کا بھی تھا جنہوں نے ناروے میں روزگار حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے پہلے اپنے گھر سے لوگوں کی دینی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کیا۔ انہوں نے 1975 میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر انجمن حنفیہ کی بنیاد رکھی جس کا بعد ازاں نام تبدیل کر کے مرکزی جماعت اہلسنت ناروے رکھا گیا۔ مرکزی جماعت اہلسنت پورے سیکینڈینویا میں اس وقت سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے جس میں ہزاروں افراد ایک وقت میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ جب پاکستانیوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی تو انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ورلڈ اسلامک مشن کے نام سے ناروے کی پہلی جامع مسجد کی بنیاد رکھی۔ گذشتہ دنوں انکے اس دنیا فانی سے جانے کی خبر نے ناروے میں بسنے والے مسلمانوں اور باالخصوص پاکستانیوں کو اداس کر دیا۔ کرونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے مدنظر انکی نماز جنازہ حکومتی قوائد ضوابط کے تحت ادا کی گئی۔ اوسلو اور گردنواح سے بڑی تعداد میں علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ سے قبل مرکزی جماعت اہلسنت کے امام و خطیب پیر سید نعمت علی بخاری نے حاجی محمد لطیف چشتی گولڑوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے اپنے بیٹے نجیب الرحمن ناز کو دینی تعلیم دلوائی اور آج انکا بیٹا ناروے کی فوج میں بطور امام خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ مفتی محمد زبیر تبسم، علامہ شیراز حسین مدنی، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، شیخ طارق محمود، علامہ قاری نور علی سیالوی، مفتی محمد طاہر عزیز باروی، علامہ اقبال فانی، علامہ نصیر احمد نوری اور دیگر نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی دین اسلام کے لیے کی گئی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ مرحوم کا جنازہ پروفیسر عطاالمصطفی نے پڑھایا جبکہ علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Norway The historical religious services of the late Haji Muhammad Latif Chishti Goldawi will always be remembered. Pir Syed Nemat Ali Shah Bukhari told in his statement on death anniversary of late Haji Muhammad Latif Chishti Goldawi.

Show More

Related Articles

Back to top button