کوٹلی ستیاں سے ملوٹ ستیاں روڈ کی تعمیر کے خلاف مرزاپور ملوٹ ستیاں میں آل پارٹیز کانفریس کا اجتجاجی اجلاس
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. کوٹلی ستیاں سے ملوٹ ستیاں روڈ کی تعمیر کے خلاف مرزاپور ملوٹ ستیاں میں آل پارٹیز کانفریس کا اجتجاجی اجلاس اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کوہسار ڈیولپمنٹ فورم تبسم منیر ستی ،حاجی حق نواز ستی، ماسٹر ریاض ستی، توقیر ستی فوکل پرسن ٹائیگر فورس ملوٹ ستیاں فخر عالم دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملوٹ ستیاں روڈ پر آئے روز حادثات کے باعث جانی اور مالی نقصانات معمول بن چکے ہیں ایم پی اے اور ایم این اے روڈ کیلئے فنڈز فراہمی کے سلسلے میں مسلسل جھوٹ بو ل رہے ہیں اگر فنڈز مختص کر کہ کام شروع نہ ہوا تو کوٹلی ستیاں میں منتخب نمائندوں کا داخلہ بند کر دیں گے تمام لوگ پارٹی سے بالاتر ہو کر علاقائی مفاد کی خاطر جدوجہد کریں گے بتدریج تمام سٹیک ہولڈرز انجمن تاجران اور تمام پارٹیوں سے رابطہ کر کہ ایک منظم اجتجاجی تحریک بھی چلائی جائے گی اس موقع پر پندرہ رکنی کمیٹی بنائی گئی جس میں جماعت اسلامی کے صولت مجید ستّی ،پی ٹی آئی کے شاہنواز ستّی،رب نواز ستّی،توقیر احمد، مسلم لیگ کے حاجی حق نواز ستّی ، حاجی زائد ستّی عاطف اشفاق ابراہیم ستّی،سابق چئیرمین ابرار حسین محمد ارشد ،عبدالستار خیری ، پی پی کے جاوید اختر ستّی تبسم منیر،حاجی رب نواز پر مشتمل ہو گی جو کہ اے سی کوٹلی ستیاں ،ڈی سی راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کر کہ انہیں تحریری طور ہر آگا ہ کرے گی سردار محمد سلیم خان ، جاوید اقبال ستّی ،غلام مرتضی ستّی کے ذریعے سی ایم پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقات کر کہ خصوصی گرانٹ جاری کروائے گی
Kotli Sattian;A Protest meeting of All Parties Conference was held in Mirzapur Malot Sattian against construction of the Kotli Sattian to Malot Sattian Road. This was due to growing number of accidents taking place on the road.
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)….پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما آ صف شفیق ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی گزشتہ برس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے والے بجٹ کی توقع نہیں افراط زر سے عام آدمی کی قوت خرید میں ہونے والی کمی کی وجہ سے توقع تھی کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا،حکومت نے بجٹ میں سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور تا ریخ کا سیاہ ترین بجٹ پیش کیا بجٹ میں ریلیف نہ ملنے صورت میں اب سرکاری ملازم امسال دس فیصد کم خریداری کرسکیں گے۔مالی سال21 -2020 میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہنے کا امکان ہے حکومت نے کورونا کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا صوبوں کے ساتھ مل کر اخراجات کے معاملے پر بھی بجٹ میں کوئی بات نظر نہیں آئی آ صف شفیق ستی نے کہا ہے کہ حکومت نے پیش کردہ بجٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔حکومت نے اپنی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے تھے۔ بجٹ میں مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. پاکستان ن تحریک انصاف کے رہنماء راجہ محمد احسان ستی ، ایجو کیشن سکا لر ڈاکٹر نا ظم علی ستی ،پی پی پی رہنما ء کمال ستی ،راشد وحید ستی ، عبد الجبار ستی ، مسلم لیگ ن کے رہنما و ں حا جی زاہد حسین ستی ،منعم باسط ستی ،نوید نزیر ستی ،شوکت ستی ،نصیر نجیب ستی و دیگر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن پلینگ وقار احمد ستی کی وفات ایک عظیم سانحہ قرار ہے کوٹلی ستیاں راجہ محمد زعفران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلینگ وقار ستی کی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وقار ستی کی وفات سے ہم قابل انسان سے محروم ہو گے،ان کی وفات علاقے کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔۔مرحوم ایک خوش اخلاق اور عظیم شخصیت تھے ،جن کا خلا پر ہونے میں عرصہ لگے گا ،بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلیننگ وقار ستی نے ہمیشہ اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں رہے ،ان کی محکمہ تعلیم کے اعلی عہدے پر موجودگی ہمارے لوگوں کے لئے ایک نعمت تھی ،جس سے ہم محروم ہو گے۔۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. شاہد خاقان عباسی کو اللہ پاک صحت کاملہ عطا فرمائیں ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ظفر اقبال ستی نے پکار امن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد این اے 57 کے عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، جس جرات اور بہادری سے وہ سیاسی میدان میں جنگ لڑتے رہے اسی طرح کرونا وائرس جیسے حطرناک وائرس کا مقابلہ بھی کریں اور اپنے چاہنے والوں اپنی صحت یابی کی جلد حوش خبری دیں گے، وہ بہادر اور جرات مند انسان ہیں، اللہ پاک سے دعا ہے کہ تمام مسلم امہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور جو بھی لوگ کرونا وائرس میں مبتلا ہیں انہیں جلد صحت یاب فرمائیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)….اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلائنگ وقار احمد ستی کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔۔ راجہ محمد زعفران پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے نائب صدر ؤ امیدوار تحصیل ناظم کوٹلی ستیاں راجہ محمد زعفران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلینگ وقار ستی کی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وقار ستی کی وفات سے ہم قابل انسان سے محروم ہو گے،ان کی وفات علاقے کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔۔مرحوم ایک خوش اخلاق اور عظیم شخصیت تھے ،جن کا خلا پر ہونے میں عرصہ لگے گا ،بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلیننگ ہمیشہ اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں رہے ،ان کی محکمہ تعلیم کے اعلی عہدے پر موجودگی ہمارے لوگوں کے لئے ایک نعمت تھی ،جس سے ہم محروم ہو گے۔۔،