DailyNewsHeadlineOverseas news
London; Well known Pothwari radio and tv artist Bawa Allah Ditta ( Shabaz Mughal passed away

پوٹھواری کے ریڈیو اور ٹی آرٹسٹ شہباز مغل المعروف باوا اللہ دتہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔ پوٹھواری کے مشہورریڈیو اور ٹی آرٹسٹ شہباز مغل المعروف باوا اللہ دتہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ شہباز مغل نہ صرف پی ٹی وی کے معروف فنکار تھے بلکہ انھوں نے برطانیہ سے بھی خطہ پوٹھوار کے کئی ایک چینلز میں اپنی پرفامنس دی۔پی ٹی وی کے اسلام آباد سنٹر سے انھوں نے گیسٹ ہاوس میں بھی کام کیا اس کے علاوہ کئی ایک شارٹ فلمز میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ باوا اللہ دتہ کے نام سے ان کا کردار پوٹھواری بولنے اور سننے والوں میں بہت مشہور ہوا جس میں اپنی معصومانہ اداکاری سے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے
London; Well known Pothwari radio and tv artist Bawa Allah Ditta ( Shabaz Mughal has sadly passed away.