Kallar Syedan; Young Welfare Society Rakh Sahot decorate the streets of the entire village with cultural symbols
ینگ ویلفیئر سوسائٹی رکھ سہوٹ نے پورے گاؤں کی گلیوں کو ثقافتی علامات سے مزین کر کے جنگل کو منگل بنانے کا عملی مظاہرہ کیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ینگ ویلفیئر سوسائٹی رکھ سہوٹ نے پورے گاؤں کی گلیوں کو ثقافتی علامات سے مزین کر کے جنگل کو منگل بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گاؤں کی اکثریتی آبادی اساتذہ/معلمات کے فرائض سر انجام دیتے ہیں جن کے پڑھے لکھے نوجوانوں نے ازخود فیصلہ کیا کہ کیوں نہ اپنے ہی گاؤں کی گلیوں کو اپنی ثقافت کی عکاسی کے لیئے استعمال کیا جائے جس کے بعد محمد رضا وینس،عبدالرشید وینس،عبدالشکور وینس،احمد رضا وینس،محمد فواد رضا وینس،محمد نعمان رشید سر جوڑ کر بیٹھ گئے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں کی تمام گلیوں میں خوبصورت اور مختلف رنگ کرانے کے بعد ان پر اس مہارت سے خطاطی بھی کرائی کہ دیکھنے والے محو حیرت رہ جاتے ہیں۔
Kallar Syedan; Young Welfare Society Rakh Sahot have decorated the entire streets of the village with cultural symbols to make public aware of cultural values.
کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار
Kallar Syedan police arrested 7 accused while taking action against gamblers on the information of an informant
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کنوہا اور رجام کے سنگم پر واقع کس میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور چاروں اطراف گھیرا تنگ کر کے سات قمار بازوں ثاقب،ساجد،وقار،امتیاز،جلیل،نوید اور نواز کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی پندرہ ہزار روپے سے زائد کی رقم، چھ عدد موبائل فونز مالیتی 37 ہزار روپے،دو عدد موٹر سائیکل اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جب مقامی عدالت پیش کیا گیا تو معزز جج نے تیس تیس ہزار روپے مچلکے داخل کروانے پر تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
درکالی شیرشاہی کی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا
Lady from Darkali Shershahi was shifted to Benazir Hospital Rawalpindi after being diagnosed with corona virus.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ درکالی شیرشاہی کی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس ملازم عنصر محمود کی اہلیہ ہیں۔ ادھر محکمہ صحت کلر سیداں نے نواحی گاؤں سروہا چوہدریاں کی70 سالہ خاتون جو گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھی کے اہل خانہ کے مختلف اجزاء کے نمونے حاصل کر کے اسلام آباد لیبارٹری ارسال کر دہئے ہیں۔
کلر سیداں پریس کلب کی سابق صدر اور خازن چوہدری عامر کمبوہ ٹریفک حادثہ کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے
Former President of Kallar Syedan Press Club and Treasurer Chaudhry Amir Kamboh was seriously injured in a traffic accident.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں پریس کلب کی سابق صدر اور خازن چوہدری عامر کمبوہ ٹریفک حادثہ کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے۔وہ رات 8 بجے کے بعد بذریعہ موٹر سائیکل اپنے آفس سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کا موٹر سائیکل بے قابو ہو کر روڈ پر گر گیا جس کی وجہ سے انہیں سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
صداقت علی عباسی بتائیں حلقے کی عوام کے لیے کیا کام کیا ,سردار عدیل انجم
Sadaqat Ali Abbasi should tell what has done for the people of the constituency, Sardar Adeel Anjum
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سوشل میڈیا این اے 57 کے میڈیا ایگزیکٹو سردار عدیل انجم نے کہا ہے کہ صداقت علی عباسی بتائیں حلقے کی عوام کے لیے کیا کام کیا مسلم لیگ ن کے دور حکومت کی ریسکیو گاڑی کلر سیداں سے کہوٹہ منتقل کرنا قابل مذمت ھے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صداقت علی عباسی مسلم لیگ ن کے منصوبے چوری کرنے کی بجائے حلقے کی عوام کے لیے کوئی نیے پروجیکٹس سامنے لائیں بجٹ میں غریب عوام کے لئے کوئی سبسڈی نہیں دی گئی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم ھے نااہل وزراء کی تنخواہیں پہلے ہی بڑھا دی گئیں لیکن غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیاعوام آئے روز مہنگائی کی چکی میں پس رہی ھیں لیکن نااہل حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ھے انہوں نے ریسکیو کلرسیداں کی گاڑیاں اور سٹاف بلاتاخیر کلرسیداں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔