DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Chaudhry Khaliq-ul-Zaman contributions praised by UK political and social figures Chaudhry Muhammad Bashir and Chaudhry Muhammad Moazzam Ali

چوہدری خلیق الزمان نے دوران ملازمت اپنا بہترین وقت عوام کی خدمت میں گزارہ ہے,یوکے کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد بشیر اور چوہدری محمد معظم علی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یوکے کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد بشیر اور چوہدری محمد معظم علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری خلیق الزمان نے دوران ملازمت اپنا بہترین وقت عوام کی خدمت میں گزارہ ہے اپنے لوگوں کے ساتھ ان کا رویہ ہمیشہ شفقت سے بھرپور رہا ہے چوہدری خلیق الزمان ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر تھے میرپور میں ایک کا ایک بہت بڑا حلقہ احباب ہے انہوں نے ریٹائرڈ منٹ کے بعد اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کے لئے ایک بہترین اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے چوہدری خلیق الزمان ہمیشہ سے سماجی و رفاعی کاموں کے علاوہ سیاست میں بھی بہت متحرک رہے ہیں اسی لیے آج انہوں نے پیشہ وکالت کو جوئن کیا ہے جس پر ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری خلیق الزمان پوری ریاست میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور میرپور میں انکے جانے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جن کے ساتھ وہ اپنا تعلق ہر صورت بنائے رکھنا چاہتے ہیں اور شعبہ وکالت کو جوئن کرنے کو مقصد غریب لوگوں کو انصاف دلوانے اور اپنی صلاحتوں اور تجربے سے معاشرے کو فائدہ پہچانا ہے یوکے سے تعلق رکھنے والے بے شمارافراد نے چوہدری خلیق الزمان کو شعبہ وکالت جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Chaudhry Khaliq-ul-Zaman has spent his best time in the service of the people during his tenure, UK political and social figures Chaudhry Muhammad Bashir and Chaudhry Muhammad Moazzam Ali told pothwar.com.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فیض پورشریف اور چکسواری کے عوامی حلقوں نے میرپور کوٹلی روڈ کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو یا تین سال ہی ہوئے ہیں اور جگہ جگہ سے سڑک کا ٹوٹنا ٹھیکدار کی نالائقی اور کرپشن میں ملوث ہونے کا بہت بڑا ثبوت ہے اس ٹھیکدار نے آزاد کشمیر کی بے شمار شاہرات کا ٹھیکہ لیا ہو اہے اور اس کا تعلق وزیر اعظم آزاد کے قریبی لوگوں میں ہوتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اپنے من پسند لوگوں کو ہی ٹھیکے دینے ہیں تومیرٹ کا جنازہ ہی نکلے گا آزاد کشمیر کی عوام راجہ فاروق حید ر وزیراعظم آزاد کشمیر سے توقع کیے ہوئی تھی کہ وہ گڈ گورنس اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھیں گئے مگر ایسے لوگوں کو ٹھیکے دار کا انہوں نے اپنے منشور اور لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اتنی جلدی سڑک کا ٹوٹ جانا ریاستی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگاناوالوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا ہو گا اور آیند ہ کے لئے باقاعدہ ٹینڈر جاری کرکے ایک اعلی مٹیریل اور کم ازکم دس سال تک گارنٹی دینے والے ٹھیکدار کو سڑک بنانے کا ٹھیکہ دیا جانا چاہیے چکسواری کے لوگوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اس ٹھیکدار کے خلاف فوری ایکشن لیں اور اس کو اس ناقص کام کے لئے اسکی جواب طلبی کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button