DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Pterol shortage in Bewal, Qazian and surrounding region causing problems for public

بیول قاضیاں بھڈانہ اور گرد ونواح میں پٹرول نایاب ہو گیا۔ پٹرول کے مصنوعی بحران نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول قاضیاں بھڈانہ اور گرد ونواح میں پٹرول نایاب ہو گیا۔ پٹرول کے مصنوعی بحران نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ پٹرول پمپ پر پٹرول کی عدم دستیابی سے پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید ذہنی کوفت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ جبکہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن پٹرول پھر بھی نہیں مل رہا ہے۔ جبکہ ایجنسی پر بھی پٹرول نہیں مل رہا ہے۔ اگر کسی کے پاس موجود ہے بھی تو وہ مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ مصنوعی بحران کا نوٹس لیں اور پٹرول کی سپلائی کو فوری طور پر بحال کریں تا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

Gujar Khan; Pterol shortage in Bewal, Qazian and surrounding region causing problems for public. For the past few days, an unexpected fuel shortage across the country has taken commuters by surprise. It is unexpected because for the past nearly three months, due to a major reduction in travel in almost all modes of transport, fuel consumption was at a much lower level than normal. As if the people of this country are not already facing enough miseries due to the Covid-19 pandemic and the resultant economic woes, this new fuel crisis is entirely the result of gross mismanagement.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی کے باوجودعوام تک ریلیف نہیں پہنچ سکا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بالکل ہی کمی نہیں ہوئی سبزی فروٹ دالیں کوکنگ آئل چکن آلو پیاز ادرک لہسن انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے سپیشل مجسٹریٹ کے چھاپے مارنے کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ آسکی جسکی نااہلی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے دوسری طرف ٹرانسپورٹروں نے بھی کرائے کم نہ کیے بیول کلرسیداں بیول گوجرخان بیول راولپنڈی بیول سموٹ بیول جبر اور بکنگ والی گاڑیوں نے کرائے کم نہ کیے اور من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں جس سے مسافروں اور گاڑی مالکان کے درمیان جھگڑامعمول بن گیا ہے انتظامیہ فوری نوٹس لے اور کرایوں میں کمی کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول گوجرخان روڈ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے منتخب نمائندے لمبی تان کر سوگئے بیول گوجرخان روڈ جو کافی عرصہ پہلے راجہ جاوید اخلاص نے بحثیت چیئرمین ضلع کونسل تعمیر کروائی تھی اس کے بعد ایک بار مرمت کا کام بھی بحثیت ایم این اے انکے دور میں ہوا اب تو تقریباً دوسال سے نہ تو منتخب نمائندوں اور نہ ہی محکمہ ہائی وے نے توجہ دی جس کی وجہ سے روڈ میں گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں یہ روڈ بارشوں کے موسم میں تالاب کا منظر پیش کرتی ہے علاقے کی عوام نے ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے کی عوام پر رحم کھائیں اور اس روڈ کی طرف توجہ دیں کیونکہ روڈ کھنڈرات ہونے کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مال مویشیوں کو کئی بیماریوں نے آگھیرا لیکن ویٹنری اسپتال بیول سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام۔بیول اور گردونواح میں مال مویشی پالنے والے سخت پریشان ہیں کیونکہ ویٹنری اسپتال بیول میں ادویات دستیاب نہیں اگر کوئی کسان بھول کر چلاجائے تو اسے پانی نما مکسچر تھما دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی جواب ملتا ہے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں علاقے کی عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ادویات فراہم کی جائیں اگر ایسا نہیں کر سکتے تو اس قیمتی جگہ کو قبرستان کے لیے وقف کر دیا جائے جو عوام کے کسی کام تو آئے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سب ڈویثرن واپڈا بیول کا عملہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گیا،تما م کام ٹھپ،لوگ پریشان۔بیول واپڈا کے عملے نے کرونا وائرس کو جواز بنا کر تمام کام ٹھپ کر دئیے بے شمار لوگوں نے تین چار ماہ پہلے میٹر کے لیے درخواستیں دیں تھیں لیکن ابھی تک میٹر نہ لگ سکے واپڈا کا عملہ عوام کو ایک ہی جواب دیتا ہے کرونا کی وجہ سے تمام کام بالکل ٹھپ ہیں اگر ایسی صورت ہے واپڈا کے اعلی حکام وضاحت کریں تاکہ عوام میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button