DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Coming election, PPP will form the government with the power of vote of the people of Azad Kashmir, Chaudhry Qasim Majeed

آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے حکومت بنائے گی ,چودھری قاسم مجید

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کے فرزندچودھری قاسم مجید صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرضلع میرپور نے کہاہے کہ آزادکشمیر کواین ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کی تجویز صوبہ بنانے کی سازش ہے پاکستان پیپلزپارٹی اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے حکومت بنائے گی حلقہ نمبردو چکسوار ی اسلام گڑھ میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام ان کیساتھ ہیں اور ان پربھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہیں ان کی پرخلوص حمایت وتعاون کی بدولت وہ سات مرتبہ اسمبلی ممبر بن چکے ہیں وزارت عظمی کے منصب پرفائز رہے ہیں انہوں نے اپنے دورحکومت میں آزادکشمیر میں میگاپراجیکٹس اورمیڈیکل کالجز دیے جوان کاشاندار کارنامہ ہے ان کے دور حکومت میں تعمیر وترقی کے مثالی کام ہوئے ہیں ان کی شاندار کارکردگی کے اثرات وثمرات عیاں اورنمایاں ہیں حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کے محبو ب قائدہیں انہو ں نے ان خیالات کا اظہاراپنے ایک بیان میں کہاے۔

Show More

Related Articles

Back to top button