DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Two men arrested for abusing and murdering teenage boy Ahsan

احسن سے بدفعلی کی کو شش اور اس کے بعد قتل کرنے والے دو نا مزد ملزمان کو رستم اور منصور سکنہ موڑی جنہیں تدفین سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) 16سالہ احسن سے بدفعلی کی کو شش اور اس کے بعد قتل کرنے والے دو نا مزد ملزمان کو رستم اور منصور سکنہ موڑی جنہیں تدفین سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا جس پر اہل علاقہ اور مقتول احسن کے لواحقین نےانچارچ HIUملک محمد خان اور ان کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا جا سے اہل علاقہ اور لواحقین کا پنجاب پو لیس پر اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے سی پی او راولپنڈی احسن یونس ،ایس پی صدر ضیاء الدین ،ڈی ایس پی سکندر گو ندل اور ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی ہدایات کی روشنی میں ملزمان کی بروقت گرفتاری ممکن ہو سکی

Kotli Sattian; Two men Rustam and Mansoor have been arrested for abusing and murdering teenage boy Ahsan in village Morri.

چئیر مین کوہسار ڈویلپمنٹ فورم تبسم منیر ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) کوٹلی ستیاں تا ملوٹ ستیاں روڈ کا پانچ سال سے نہ بننا خطہ کوہسار کے عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے تبسم منیر ستی
چئیر مین کوہسار ڈویلپمنٹ فورم تبسم منیر ستی نے پریس کانفرنس کرتے ہو ے ملوٹ ستیاں روڈ کے حوالے سے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندوں کی الیکشن مہم کی بنیاد یہی ملوٹ ستیاں روڈ تھی لیکن دوسال سے مسلسل عوام کو ٹرخایا جارہا ہے ایم این اے کی کوٹلی ستیاں سے دشمنی اور عدم دلچسپی صاف ظاہر ہے سڑک کی موجودہ حالت کے باعث اہلیان کشمیر اور دیگر گزرنے والے مسافر ہماری غیرت اور بے بسی کا مذاق اڑاتے ہیں
آٹھ ماہ پہلے ایم پی اے نے طفل تسلی دی کہ 30 کروڑ منظور ہوگئے سردی کی وجہ سے فیز 3 پر کام شروع کررہے ہیں اپریل میں باقی دوفیز پر کام شروع ہوجائے گا خاتون ایم پی اے بھی صرف سوشل میڈیا کی شوقین ہیں کبھی سڑک کے حوالے سے بات نہیں کی اسمبلی میں 14 جون بروز اتوار دن 12 بجے ملوٹ ستیاں مرزا پور کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس ٹرانسپورٹر اور دیگر مکتبہ فکر کا اجلاس ہوگا جس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا
صحافی حضرات کا خصوصی طور پر شکریہ جنہوں نے اس مسلہ کو زبردست طریقہ سے اجاگر کیا میڈیا کے نمائندگان نے کوٹلی ستیاں کے مسائل کو اعلی طریقہ سے ہمیشہ پیش کیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)سابق صدر بار ایسوسی ایشن تحصیل کوٹلی ستیاں راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا تمام دوست احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے اللہ پاک راجہ عباس صاحب کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور اس موضی مرض سے نجات دلاے

کارکن سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس اکمل وقار ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان سر گرم کارکن سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس اکمل وقار ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ کوٹلی ملوٹ روڈ کی تعمیر پر منتخب نمائندوں کا ٹال مٹول محض طفل تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہ کر سکے بھولے بسیارے لوگوں سے سیاسی دعوے اور فرضی وعدوں پر بھاری ووٹ مینڈیٹ لینے والے منتخب نمائندے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے،کوٹلی تا کلیاڑی روڈ اس علاقے کا ایک قیمتی سرمایہ ہے جو پاکستان کو کشمیر کے ساتھ ملاتی ہے جسکی ناگفتہ بہ حالت پر بے بہا ٹریفک معطل ہوچکی ہے ٹرانسپورٹرز حضرات اپنی گاڑیاں نقصان کے ضمن میں مایوسی کی حالت میں چلاتے ہیں اس روڈ اور دیگر مسائل پر نمائندوں کو مزید وقت یا ایلٹی میٹم دینا وقت کا ضیاع ہے کوئی ورک آرڈر نہ آیا تو بھرپور عوامی احتجاج کریں گے ہم اپنے علاقے اور یہاں کے باسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے نزدیک علاقائی مفاد سے آگے کچھ بھی نہیں ، الیکشن کے دواران یہی نمائندے جن مسائل پر تنقید اور سیاسی کیمپین چلاتے تھے وہ مسائل جوں کے توں ہیں ، جب بھی صاحب اقتدار احباب یا انکے فوکل پرسن سے کارکردگی پر سوال کیا جائے تو پچھلے ادوار کی ناکامیوں کا رونا رویا جاتا ہے ، بھاری مینڈیٹ لینے والے عوامی نمائندوں تک عوام کی رسائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے الیکشن کے دوران منشی گیری کا نعرہ لگانے والے آج منشیوں کے منشی رکھنے پر مامور ہیں یہاں کے مکینوں کے لیے تحصیل میں نہ کوئی رابطہ آفس ہے اور نہ کوئی پُرسان حال

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) جما عت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں کے زیر اہتمام سول جج کو ٹلی ستیاں کی عدالت سمیت میونسپل کمیٹی اور ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو ٹلی ستیاں کے دفاتر میں کرو نا وائرس سے بچا و کے سپرے ، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار وں نے صدر ا لخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں حافظ انعام الحق منصوری اور دیگر مرکزی قیادت کی ہدایت پر سول جج کو ٹلی ستیاں کی عدالت ، میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں سمیت محکمہ ریونیو کے دفا تر میں کرو نا وائرس سے بچا و کے لیے سپرے کیا سول جج کو ٹلی ستیاں جواد عالم قریشی نے اپنی نگرانی میں عدا لت کے تما م مقامات پر سپرے کروایا اور جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا تفصیلات کیمطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار وں نے ٹی ایم اے چیف میونسپل آفیسر کے آفس پٹوار سرکل بار روم کوٹلی ستیاں میں سپرے کیا جبکہ کوٹلی ستیاں سول جج کی عدالت میں سول جج جواد عالم قریشی نے اپنی زیر نگرانی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے سپرے کروا یااس موقعہ پر صدر بار ایسوسی ایشن کوٹلی ستیاں ظریف ستی ، جماعت اسلامی کے نامزد سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 صولت مجید ستی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے کوٹلی ستیاں الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے سول جج جواد عالم قریشی کو سینٹائزر بھی پیش کیے اور ساتھ یادگار تصویر بھی لی گئی سول جج کوٹلی ستیاں جواد عالم قریشی نے اپنی زیر نگرانی عدالت سمیت عدالت کی گیلری میں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر سپرے کروایا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) پی ٹی آئی کوٹلی ستیاں کے با نی رکن صفدر زمان ستی کی جانب سے کوٹلی ستیاں کے بڑی تعداد میں سابقہ عہدیداران اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ضلعی عہدیداران جنرل سیکریٹری کرنل اجمل صابر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیاض ستی اور نائب صدر راجہ زعفران دھنیال سے اہم تنظیمی میٹنگ، شرکاء نے صفدر زمان ستی کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور تحصیل صدارت کے لیے بھر پور حمایت کا اعلان کیا،کرنل اجمل صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے فیصلہ کرنے میں مدد کریگا ہم میرٹ پر فیصلہ کرینگے اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرینگے لیکن ہم مزید سٹیک ہولڈرز سے بھی مشورہ کرینگے اور پھر انشاء اللہ جلد فیصلہ ہو گاکوٹلی ستیاں میں تحصیل اور میونسپل کمیٹی کی الگ الگ تنظیمیں بنائی جائیں گی۔ جو لوگ کسی بھی عہدے کے امیدوار ہیں وہ ڈاکٹر فیاض کے پاس اپنے کوائف جمع کرائیں ہم انشاء اللہ سب پر غور کرینگے۔ آخر میں صداقت علی عباسی صاحب نے تنظیمی امور کے علاؤہ کوٹلی ملوٹ روڈ پر تفصیلی بات کی اور منگل کو مکمل صورتحال کمیٹی کے سامنے رکھنے کا اعلان کیاصفدر زمان ستی کی قیادت میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے حوالے لوگوں کی شکایت تھی کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں جس سے فنڈز لیپس ہونے کا خطرہ ہے اس پر انھوں نے اے سی کوٹلی ستیاں سے بات کی اور کہا کہ تمام ٹھیکیداروں کو بلا کر کام تیز کرنے کو کہیں اور جمعہ تک مکمل رپورٹ دیں۔ اگر کوئی ٹھیکیدار کام نہیں کرتا تو اس کی تفصیل سے آگاہ کریں اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ اور تمام منصوبے وقت پر مکمل کیے جاہینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) پی ٹی آئی کوٹلی ستیاں لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری ثناء الحق ستی کے دو حقیقی بھائیوں کا سرکاری امور سر انجام دیتے ہوئے کرونا ٹسٹ مثبت نکل آیاتفصیلات کے مطابق ایک بھائی ڈاکٹر ابرار الحق ستی ڈی ڈی ایچ او کوٹلی ستیاں جو عید کی تعطیلات میں سرکاری ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے کرونا سے متاثر ہوئے جنہوں نے کہوٹہ میں چلڈرن نرسری کے قیام اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کو اپنی اعلی درجہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں جہاں آج روزانہ سو مریضوں کی او پی ڈی ہوتی ہے انکی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اسی طرح کرونا کی ڈیوٹی پر معمور دوسرے حقیقی بھائی ڈاکٹر سعید احمد ستی میں بھی کرونا کی تصدیق پائی گئی جو راولپنڈی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں قرنطیینہ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے جسکے بعد اعلی حکام نے ڈاکٹر ابرارالحق ستی ڈی ڈی ایچ او کو اپنے گھر کے اندر ہی علحیدہ کمرے میں انتظامات کئے جبکہ دوسرے بھائی ڈاکٹر سعید احمد ستی کو تشویش ناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر کے علاج شروع کر دیا اور ڈاکٹرز نے ابتدائی چیک آپ کے بعد حالت خطرہ سے باہر قرار دیتے ہوئے داخل کر لیااس موقع پر ڈی ایچ او بتایا کہ ان کی ساری فیملی کے کرنا ٹیسٹ لیے گئے جو منفی ہیں اور حکومت انکو بہترین علاج معالجہ اور نگہداشت کر ری ہے۔ عوام خدا را حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button