گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان کو ہائی کا درجہ ملنے سے اہل علاقہ ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا
بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان کو ہائی کا درجہ ملنے سے اہل علاقہ ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔اس علاقہ میں دور دراز تک گرلز ہائی سکول۔ موجود تھے جن کی وجہ سے اس علاقہ کی بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئیے کئی کئی دور علاقوں میں سفر کر کے پہنچتی تھیں۔ اب مل اعوان، چنگا میرا،بھاگسانہ، بھاگپور، پکاسرائے، پکا خانپور اور دیگر نزدیکی علاقوں کی بچیوں کو یہ سہولت میسر آ گئی ہے اور وہ اب میٹرک تک تعلیم اپنے گاوں میں ہی حاصل کر سکیں گی۔ ان دو گرلز سکول مل اعوان اور تل خالصہ کو ہائی کا درجہ دینے کے لئیے فزیبلٹی رپورٹ ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول چنگا میرا محمد اصغر نے تیار کی تھی جس میں بھر پور سفارش کی گئی تھی کہ ان دو سکولوں کی بلڈنگ،سٹاف سڑک اور دیگر سہولیات موجود ہیں اس لئیے علاقہ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو اپگریڈ کیا جائے جس پر محکمہ تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے باقی سکولوں کو ساتھ ان دو سکولوں کو بھی ہائی کا درجہ دیا ہے جس پر اہلیان علاقہ مل اعوان، چنگا میرا،بھاگپور،اور دیگر علاقہ کے افراد نے ہیڈ ماسٹر محمد اصغر کا شکریہ ادا کیا ۔
Gujar Khan; Government Girls Middle School Mal Awan’s upgrading has solved a long standing problem in the area, Master M Asghar was specially thanked for his contributions.
منجوٹھہ مڈل سکول بوائز کو ہائی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکشن کے مطابق تحصیل گو جر خان میں کل سترہ سکولوں کا ہائی کا درجہ دیا گیا ہے جن میں شرقی علاقوں کے تین سکول شامل ہیں جن میں منجوٹھہ مڈل سکول بوائز، گرلز مڈل سکول مل اعوان اور گرلز مڈل سکول تل خالصہ شامل ہیں۔ ان سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائی کلاسز کا اجراء کریں تاہم ان کو ابھی تک سٹاف مہیا نہیں کیا جا رہا یے اور نہ ہی کو ئی فنڈ جاری کیا جائے گا۔