Chakswari, AJK; Prayers for the health recovery of Chaudhry Muhammad Yasin Leader of Opposition
چودھری محمدیاسین قائدحزب اختلاف آزادکشمیر کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریبات کاسلسلہ جاری
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری محمدیاسین قائدحزب اختلاف آزادکشمیر کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریبات کاسلسلہ جاری ہے فیض پورشریف میں معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری نے چودھری محمدیاسین کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاجس میں چودھری محمدیاسین کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکرائی گئی اس موقع پرچودھری محمداعظم لالہ مندری نے کہاکہ چودھر ی محمدیاسین ہمارے ہردل عزیز اورمحبوب راہنماہیں ہان کی بیماری کی خبرسن کرپریشان ہوگئے ہیں بے چینی کاشکارہوگئے ہیں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی انہیں جلدصحت یاب کرے اوروہ جلدصحت ہوکرملک وقوم کے لئے اپنی خدمات کابھرپور طریقے سے آغاز کرسکیں ان کی صحت یابی کے لئے آزاد کشمیر کے عوام دعاگو ہیں کوروناوائرس کے خاتمہ کے لئے دعاکرائی گئی
چکسواری(پوٹھوار ڈاٹ کوم) ٹرانسپورٹ یونین ڈڈیال کے سابق صدر چودھری جاویداقبال نے کہاہے کہ ہم انتظامیہ کے حکم کے مطابق اپنی گاڑیاں چلائیں گے گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیا ں چلائیں گے ہم نے گاڑیاں چلانے کافیصلہ کیاہے ایس اوپیز ہرعملدرآمدکروائیں گے ہمارا کسی یونین سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی ہم ہڑتال کریں گے ہم ہڑتال کے لئے تیارنہیں ہیں انہو ں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔