DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Employees were upgraded in all departments within Azad Kashmir. Despite the fact that this demand was accepted within the education department, it was not implemented. M Ajaib Allah Ditta

آزادکشمیر کے اندر تمام محکمہ جات میں ملازمین کی اپ گریڈیشن ہوئی محکمہ تعلیم کے اندر اس مطالبے کوحقیقی طورپرتسلیم کرنے کے باوجود اس پرعملدرآمدنہ ہوا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ڈویژن میرپور کے صدر محمدعجائب اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرٖڈی نیٹر احمدفراز سیکرٹری جنرل تحصیل میرپور شاہدحنیف عابدسلیمان سابق نائب صدر ضلع میرپور عمران حسین قریشی آ مین یاسین اوردیگر اساتذہ راہنماؤں نے کہاہے کہ تعلیمی پالیسی 2009 ء کے تحت پرائمری اساتذہ کی تقرری کے لئے تعلیمی قابلیت بی اے بی ایڈ مقرر ہے اسی پالیسی کے تحت این ٹی ایس کے ذریعے پرائمری جونیئراساتذہ اورصدرمعلمین کی تقرریاں کی گئیں اسی پالیسی کے تحت حکومت آزادکشمیر نے یہ بات تسلیم کی تھی کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی پرائمری اساتذہ کوبی چودہ جونیئرکوبی سولہ اورسینئر کو بی سترہ دیاجائے گامگرمقام افسوس ہے کہ چاروں صوبو ں میں اسی پالیسی کے تحت اساتذ ہ کی اپ گریڈیشن کی گئی اورآزادکشمیر کے اندر تمام محکمہ جات میں ملازمین کی اپ گریڈیشن ہوئی محکمہ تعلیم کے اندر اس مطالبے کوحقیقی طورپرتسلیم کرنے کے باوجود اس پرعملدرآمدنہ ہوا لمحہ فکریہ ہے اساتذہ آزادکشمیر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بھرپورپرامن احتجاج کااعلان کیاہے اس لئے ہم 11جون کوضلعی وتحصیل سطح پراحتجاج کریں گے اور15جون کو مرکزی مقام مظفرآباد میں بھرپور احتجاج کریں گے موجودہ صورت حال کے پیش نظر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے بھرپور احتجاج کریں گے حکومت آزادکشمیر کوہم باورکراناچاہتے ہیں کہ ہمارایہ احتجاج یک نکاتی مطالبہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن تک جاری رہے گااساتذہ قائدین نے ان خیالات کااظہار چکسوار ی پریس کلب میں پریس بریفنگ میں اظہارکرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر اساتذہ برادری پوری طرح متحدہے ہم وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیر تعلیم آزادکشمیر بیرسٹرافتخار گیلانی اورسیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر کویہ باور کرانے میں حق بجانب ہیں کہ آپ نے اساتذہ کے اس مطالبے کوجائز اورحقیقت پرمبنی تسلیم کرکے تاحال نوٹیفکیشن کااجراء نہ کرکے اساتذہ آزادکشمیر کے ساتھ زیادتی کی ہے ہم اس زیادتی پراحتجاج کررہے ہیں جب تک اپ گریڈیشن کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتایہ احتجاج جار ی رہے گاہم نے اساتذہ کے جائز حقوق کے لئے تحریک شروع کی ہے اورجب تک اساتذہ کے اس جائز مطالبے اپ گریڈیشن کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتااحتجاجی تحریک جاری رہے گی اساتذہ متحدہیں اوراپنی قیادت پربھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہیں ہم وزیراعظم آزادکشمیر کوان کاوعدہ یاد کرواتے ہیں کہ انہوں نے کہاتھاکہ میں اساتذ ہ کوکچھ دیناچاہتاہوں مگروہ ابھی تک کچھ بھی نہیں دے سکے اب بجٹ پیش ہونے کوہے اب کچھ دینے کاوقت بھی ہے اپ گریڈیشن کامطالبہ پوراکردیں بریفنگ کے موقع پرمحمدعاصم عامرسلطان منورعلی اوردیگربھی موجودتھے

Chakswari, AJK; Teachers nion President Mohammad Ajaib Allah Ditta said that Employees were upgraded in all departments within Azad Kashmir. Despite the fact that this demand was accepted within the education department, it was not implemented.

Show More

Related Articles

Back to top button