DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; On the request of MNA Sadaqat Ali Abbasi, Prime Minister Imran Khan approved the Sihala Overhead Bridge project at the cost 50 Caror Rps.

مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی درخواست پر وزیر اعظم عمران خان نے سہالہ اوور ہیڈ برج کے منصوبے کی منظوری دے دی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی درخواست پر وزیر اعظم عمران خان نے سہالہ اوور ہیڈ برج کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ تقریباََ50کروڑ کا منصوبہ صداقت عباسی، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ اور تحصیل صدر راجہ خورشید ستی کی دن رات محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔ کہوٹہ میں سٹریٹ لائٹس، سپورٹس سٹیڈیم اور شہر کی سڑکوں سمیت حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں میں کرونا کی وجہ سے مشکلات رہیں۔ تمام مسائل اورمنصوبوں کو چھوڑ کر صرف سہالہ اوور ہیڈ برج پر توجہ مرکوز رکھی۔ منصوبہ سے کشمیر اور تحصیل کہوٹہ سمیت مضافاتی علاقوں کے مسافروں، ٹرانسپورٹروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ ان خیا لات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی وصدر شمالی پنجاب صداقت عباسی نے ہمراہ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ اور تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، یوتھ ونگ کے رہنما سردار ارشد مجید اور سردار یاسر کے استقالبہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی، سی او مخدوم بلال، نمبردار راجہ ندیم رشید، فیصل جرال، راجہ توقیر شبیر، سابق چیئرمین راجہ شبیر، پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں اور سوشل میڈیا و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Kahuta; On the request of MNA Sadaqat Ali Abbasi, Prime Minister Imran Khan has approved the Sihala Overhead Bridge project at the cost 50 Caror Rps which would benefit traveling commuters from Kahuta.

Show More

Related Articles

Back to top button