آئیسکو سب ڈویژن جاتلی لائن سپر ٹینڈنٹ کی پھرتیاں جاتلی اڈہ پر لگے دو ٹرانسفامر پچھلے کئی سالوں سے غائب
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آئیسکو سب ڈویژن جاتلی لائن سپر ٹینڈنٹ کی پھرتیاں جاتلی اڈہ پر لگے دو ٹرانسفامر پچھلے کئی سالوں سے غائب اکلوتا 200KWٹرانسفامر بجلی کی سپلائی کی فراہمی سے قاصر تاجروں کا آئیسکو چیف ایگزیکٹیو اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن جاتلی لائن سپرٹینڈنٹ کی نا اہلی کے باعث پوسٹ آفس جاتلی کے سامنے لگا 100KWاور دربار بابا روڈے شاہ کے سامنے لگا 15KWکے ٹرانسفامرپچھلے کئی سالوں سے خراب ہونے کے بعد واپڈا جاتلی والے ان کی مرمت کے لیے اُتار کر لے گے اور ان ٹرانسفامر پر چلنے والا لوڈ جاتلی اڈہ پرچند ماہ قبل لاکھوں روپے مالیت کا نیانصب کیے جانے والے 200KWٹرانسفامر پر ڈالا دیا جس سے لو وولٹیج اور آئے روز ٹرپنگ کا مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا جاتلی اڈہ کے تاجر اور قریبی آبادی جو ان اُتارے جانے والے ٹرانسفامر سے مستفید ہو رہے تھے ان کا کہناہے کہ وولٹیج کے باعث ہماری لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری اور گھریلو ایشیا جلنے کا خطرہ ہے تاجروں اور قریبی آبادی کے صارفین کا آئیسکو چیف ایگزیکٹیو اسلام آباد سے ان ٹرانسفامر کی فوری تنصیب کا مطالبہ کیا ہے
آئیسکو واپڈا کا مندرہ میں نیا ڈویژن آفس بنانے اور آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ،جاتلی،اور سکھوسب ڈویژن کو ڈھڈیال ڈویژن سے اُتار کر مندرہ ڈویژن سے لگانے کی تیاریاں آخری مراحل میں
IESCO WAPDA is in the final stages of setting up a new divisional office at Mandra and relocating ISCO sub-divisions Daultala, Jatli and Sukho divisions from Dudial
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آئیسکو واپڈا کا مندرہ میں نیا ڈویژن آفس بنانے اور آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ،جاتلی،اور سکھوسب ڈویژن کو ڈھڈیال ڈویژن سے اُتار کر مندرہ ڈویژن سے لگانے کی تیاریاں آخری مراحل میں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گی ہزاروں صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ عوامی و سماجی حلقوں نے آئیسکو چیف ایگزیکٹیو اسلام آباد سے ان چاروں سب ڈویژنوں کو ملا کر گرڈ اسٹیشن جاتلی میں نئے ڈویژن آفس کے قیام کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق تقریبا10سال قبل سب ڈویژن دولتالہ،جاتلی،سکھو اور دیگر سب ڈویژنوں کو مندرہ جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تو علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے دولتالہ یا جاتلی میں ڈویژن آفس کا مطالبہ کیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی اور صارفین کو دوبارہ اذیت میں ڈال دیا گیا اب جبکہ پچھلے کئی دنوں سیسب ڈویژن دولتالہ،جاتلی،سکھو اور دیگر سب ڈویژنوں کو ڈھڈیال سے اُتار کر دوبارہ مندرہ میں ڈویژن آفس کا قیام عمل میں لانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس سے ہزاروں صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گاجس پر صارفین شدید غم و غصے کی کیفیت سے دو چار ہیں عوامی و سماجی شخصیات راجہ شازی،راجہ حمید،راجہ مسعود،راجہ ادریس،محمد یعقوب،راجہ شبیر،راجہ ذیشان،خرم عزیز،ظفر محمود،حاجی صدیق،راجہ نعیم،راجہ نذیر،فاروق اعظم،سرفراز اصالت،راجہ نعیم الیاس،علی رضا،راجہ پرویز، چوہدری زاہد،راجہ افتخار،محبوب اعوان،ملک مسعود،اور دیگر نے آئیسکو چیف ایگزیکٹیو اسلام آباد شاہد اقبال چوہدری صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ گرڈ اسٹیشن جاتلی میں محکمہ واپڈا کی کئی ایکٹر زمین خالی پڑی ہوئی ہے اور جلد ہی دولتالہ تحصیل کا قیام بھی عمل میں آ جائے یہاں پر جا تلی،دولتالہ،سکھو،اور دیگر سب ڈویژن کے آفس منتقل کر کے ان تمام سب ڈویژنوں کو ملا کر نئے ڈویژن آفس کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے اور انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو صاحب ہمارے اس دیرینہ مطالبے کو مانتے ہوئے جاتلی میں ڈویژن آفس کے احکامات صادر کریں گے
چوہدری محمد رمضان ڈی جی انٹی نارکوٹکس پنجاب نے برطانیہ اور پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا سے ملاقات
Chaudhry Muhammad Ramzan DG Anti-Narcotics Punjab meets Chaudhry Zafar Pagara
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ سے)انسداد منشیات کے آئین میں مزید سختی کی جارہی ہے نوجوان نسل کو اس موزی لعنت سے چھٹکارا دلانا میری اولین ترجیحات میں ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد رمضان ڈی جی انٹی نارکوٹکس پنجاب نے برطانیہ اور پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ریونیو،محکمہ صحت،محکمہ لوکل باڈیز محکمہ تعلیم کے مسائل کے حل کی بہتری کے لیے بیشمار سمریاں زیر التواء ہیں ان کو کم وقت میں درپیش مسائل کو حل کرانے کے لیے قانون ساز ادارے محترک ہیں چوہدری محمد رمضان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں ہر یونین کونسل سطح پر بااختیار کمیونٹی بیٹ آفیسر اچھی شہرت نیک تعینات کئے جائیں گے ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ سائل کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں اور مقامی لوکل باڈیز نمائندوں کو مضبوط اختیار سونپیں جائیں جیسے شناختی کارڈ کا اجراء پیدائش کا اندراج اور زمین فرد کا اجراء مقامی ویلج کونسل یا یونین کونسل سطح پر بنیادی حقوق منتقل کئے جائیں جس پر حکومت سنجیدگی سے عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہی ہے برطانیہ پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا نے چوہدری محمد رمضان ڈی جی انٹی نارکوٹکس اور سرور فاؤنڈیشن کے نمایاں کردار ادا کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح معنوں بیرون ملک آباد پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں
تعزیت
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شرقی گوجرخان کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدار ت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلا ق،جہانگیر افضل،ممرازشیخ،وقاص الرحمن وارثی،راجہ طارق ایوب،راجہ صابر حسین صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں سابق چیئرمین پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان خان لیاقت علی کے بڑے بھائی حاجی خان محمد اکرم ک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت او ر لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔