DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Former Finance Minister Azad Kashmir Capt (retd) Muhammad Sarfraz Khan’s eighth anniversary is being celebrated with devotion and respect today

سابق وزیر خزانہ آ زادکشمیر کیپٹن (ر) محمد سرفراز خا ن مرحوم کی آٹھویں برسی آج آٹھ جون عقیدیت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)معروف سماجی رہنما چیئر مین عرفان اقبال نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ آ زادکشمیر کیپٹن (ر) محمد سرفراز خا ن مرحوم کی آٹھویں برسی آج آٹھ جون عقیدیت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے برسی کی تقریب میں انھیں ان کی شاندار سیاسی سماجی ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جا ئے گا کیپٹن (ر) محمد سرفراز خان ایک با اصول اور عظیم سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے کارکنوں کیلئے سیاسی درس گاہ کی حیثیت رکھتے تھے آ زادکشمیر کے اندر ان کا ایک نمایا ں اور منفر د مقام تھا ان کی ساری زندگی انسانیت کی بے لوث خدمت اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں گزری ان کا مشن ان کے جانشین سہیل سرفراز ایڈ ووکیٹ نے جاری رکھا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اللہ اکبر ایجو کیشن ویلفیئر ٹر سٹ ڈھانگری بہادر حلقہ نمبرد و میرپور کے سرپر ست اعلیٰ چودھری عبدالرزاق یوکے صدر چودھری محمد مظفر یوکے سیکرٹری جنرل چودھری محمد ریاض یوکے نے اپنے مشترکہ پیغام میں خواجہ محمد اسحاق آف نئی آباد بوعہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ محمد اسحاق سچے عاشق رسول اور پکے دین دار تھے انہوں نے بہت عرصہ پہلے ڈھانگری بہادر میں عظیم الشان میلاد مصطفی منا کر علاقے میں ایک نئی مثال قائم کی تھی ان کی وفات سے بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے مگر یہ قدرت کا اٹل فیصلہ ہے ایک دن سب نے جانا ہے اللہ تعالیٰ خواجہ محمد اسحاق کے درجان بلند کر ے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ اور ارفع مقام عطا کرے اور تمام سوگوار خا ندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button