DailyNewsGujarKhanHeadline

Rawat; Police Station Rawat cracks down on criminals, arrests 3 drug dealers, 6 wanted criminal

تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں،3 منشیات فروش،6 اشتہاری ملزمان گرفتار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں،3 منشیات فروش،6 اشتہاری ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ملزمان کے خؒاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات کی نگرانی میں سب انسپکٹر تصدق رحمان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈھوک بدھال سے بدنام زمانہ منشیات فروش ذوالقدر شہزاد کو گرفتار کر کے9 کلو چرس،عشرت محمود کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے1500 گرام چرس،ڈھوک بڈھا چوک سے محمد آمین کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے650 گرام چرس، فیصل محبوب سے1350 گرام چرس،زمان کیانی سے325 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث توقیر احمد سمیت6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کر لی عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائیوں پر روات پولیس کے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر راجہ تصدق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تھانہ روات پولیس نے 8 سالہ معصوم بچی کے قتل کیس میں ملوث ملزمان حسن صدیقی اور اسکی اہلیہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Rawat police obtain 3-day physical remand of accused Hassan Siddiqui and his wife involved in murder case of 8-year-old innocent girl

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے 8 سالہ معصوم بچی کے قتل کیس میں ملوث ملزمان حسن صدیقی اور اسکی اہلیہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا دوران ریمانڈ ملزم حسن صدیقی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا جنسی زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مذید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق چند دن قبل نواحی علاقہ فیز8 بحریہ میں مالک مکان حسن صدیقی اور اسکی اہلیہ کے تشدد و زیادتی سے گھریلو ملازمہ کمسن بچی زہرہ جانبحق ہو گئی جس پر پولیس نے نامزد ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گزشتہ روز دونوں ملزمان کا عدالت عالیہ سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے بچی سے زیادتی کے عمل کو ثابت کرنے کیلئے ملزم حسن صدیقی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور سینئر افسران مقدمہ کی تفتیش و نگرانی خود کر رہے ہیں انسانیت سوز سنگین جرم کے مقدمہ میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ معزز عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

روات کے نواحی علاقہ لوہدرہ کے رہائشی 65 سالہ شخص کرونا وائرس کا شکار

Ch Ahmed passed away in Lodhra due to coronavirus

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات کے نواحی علاقہ لوہدرہ کے رہائشی 65 سالہ شخص کرونا وائرس کا شکار ہو کر دم توڑ گئے جنھیں گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لوہدرہ کے سابق چیئرمین نوید بھٹی کے ماموں چوہدری احمد کرونا وائرس کا شکار ہونے پر دو دن تک راولپنڈی ہسپتال زیرعلاج رہے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئے جنکی نماز جنازہ گزشتہ روز ایس او پی کے تحت آبائی قبرستان سود میرا میں ادا کر دی گئی۔

تمام مقدمات کا اندراج میرٹ پر ہو گا ٹاؤٹوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے تھانہ روات میں داخلہ بند کر دیا ہے

All cases will be registered on merit. Admission to Rawat police station has been closed for touts and criminals.

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام مقدمات کا اندراج میرٹ پر ہو گا ٹاؤٹوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے تھانہ روات میں داخلہ بند کر دیا ہے پولیس اور پریس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او روات سب انسپکٹر احمد نواز نے جنرل سیکرٹری پریس کلب روات چوہدری عقیل احمد کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر سائلین کو بروقت انصاف،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر جبکہ ڈاکووں کے ہاتھوں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے مقتولین کے ورثاء کو فوری انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری اہم ٹارگٹ میں شامل ہے عوام علاقہ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس گشت کے نظام کو مؤثر کر کے خود بھی گشت کیلئے نکلتا ہوں انھوں نے کہا کہ تھانہ روات میں کرپٹ اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں مقامی صحافی جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کی راہنمائی اور نشاندہی کریں انشاء اللہ بروقت کاروائی اور موثر ایکشن ہو گا انھوں نے منشیات فروشوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو وارننگ دی کہ فوری ترک پر جرم ختم کر دیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button