DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Committees formed by Al-Khidmat Foundation and Jamaat-e-Islami will be further activated and training workshops will be set up.

الخدمت فاؤنڈیشن و جماعت اسلامی کی تشکیل کردہ کمیٹیز کو مزید فعال کیا جا ے گا اور تربیتی ورکشاپ قائم کی جائیں گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی کو ٹلی ستیاں حافظ حفیظ الرحمان ستی منعقد ہوا اجلاس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 صولت مجید ستی ایڈووکیٹ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں حافظ انعام الحق منصوری،سابق ممبران ایم سی کوٹلی ستیاں سرفراز احمد دانش، خضر محمود ستی،جے آ ئی یوتھ کے صدر انصار الحق کے علاوہ جماعت اسلامی کے ارکان الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کا روں نے شرکت کی اجلا س میں ارکان جماعت اسلامی والخدمت فاؤ نڈیش کے رضا کاروں نے اپنی اپنی آ را ء پیش کیں جس کے بعد آ ئند ہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن و جماعت اسلامی کی تشکیل کردہ کمیٹیز کو مزید فعال کیا جا ے گا اور تربیتی ورکشاپ قائم کی جائیں گئی جس کے لیے خواتین کی تنظیم سازی کر کے خواتین میں بھی آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا جا ے شرکا ء اجلاس نے کرو نا وائرس سے متا ثرہ افرا د اور ما ہ رمضا ن المبا رک میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کے لیے مخیر حضرا ت جنہوں نے الخدمت فا ؤ نڈیشن کیساتھ بھر پور پو ر تعا ون کیا انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جما عت اسلا می کو ٹلی ستیاں و الخدمت فا ؤ نڈئشن کوٹلی ستیاں خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں جا ری وساری رکھے گی اس کے لیے مخیر حضرا ت کے بھر پو ر تعا ون کی ضرو رت ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…نائب صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی تبسم رمنیر ستی آج میں کوٹلی ملوث روڈ کی خستہ حالی اورایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر)لطاسب ستی کی طرف سے روڈ کیتعمیر کے حوالے سے دئیے گئے ٹائم سمیت دیگر اہم امور پر پریس کانفرنس کرینگے واضع رہے کہ میں کوٹلی ملوٹ روڈ سابقہ دور حکومت سے خستہ حالی ک شکار ہے اور موجودہ ایم پی اے روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بیشتر مرتبہ ٹائم دے چکے ہیں جس پرگزشتہ سال اپوزیشن جماعتوکی طرف سیہڑتال بھی ملتوی کی گئی تھی مگر روڈ پھر بھی تعمیر نہ ہو سکی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پی ٹی آئی کو ٹلی ستیاں کے با نی رکن صفدر زمان ستی کی جانب سے کوٹلی ستیاں کے بڑی تعداد میں سابقہ عہدیداران اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ضلعی عہدیداران جنرل سیکریٹری کرنل اجمل صابر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیاض ستی اور نائب صدر راجہ زعفران دھنیال سے اہم تنظیمی میٹنگ، شرکاء نے صفدر زمان ستی کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور تحصیل صدارت کے لیے بھر پور حمایت کا اعلان کیا،کرنل اجمل صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے فیصلہ کرنے میں مدد کریگا ہم میرٹ پر فیصلہ کرینگے اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرینگے لیکن ہم مزید سٹیک ہولڈرز سے بھی مشورہ کرینگے اور پھر انشاء اللہ جلد فیصلہ ہو گاکوٹلی ستیاں میں تحصیل اور میونسپل کمیٹی کی الگ الگ تنظیمیں بنائی جائیں گی۔ جو لوگ کسی بھی عہدے کے امیدوار ہیں وہ ڈاکٹر فیاض کے پاس اپنے کوائف جمع کرائیں ہم انشاء اللہ سب پر غور کرینگے۔ آخر میں صداقت علی عباسی صاحب نے تنظیمی امور کے علاؤہ کوٹلی ملوٹ روڈ پر تفصیلی بات کی اور منگل کو مکمل صورتحال کمیٹی کے سامنے رکھنے کا اعلان کیاصفدر زمان ستی کی قیادت میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے حوالے لوگوں کی شکایت تھی کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں جس سے فنڈز لیپس ہونے کا خطرہ ہے اس پر انھوں نے اے سی کوٹلی ستیاں سے بات کی اور کہا کہ تمام ٹھیکیداروں کو بلا کر کام تیز کرنے کو کہیں اور جمعہ تک مکمل رپورٹ دیں۔ اگر کوئی ٹھیکیدار کام نہیں کرتا تو اس کی تفصیل سے آگاہ کریں اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ اور تمام منصوبے وقت پر مکمل کیے جاہینگے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پی ٹی آئی کوٹلی ستیاں لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری ثناء الحق ستی کے دو حقیقی بھائیوں کا سرکاری امور سر انجام دیتے ہوئے کرونا ٹسٹ مثبت نکل آیاتفصیلات کے مطابق ایک بھائی ڈاکٹر ابرار الحق ستی ڈی ڈی ایچ او کوٹلی ستیاں جو عید کی تعطیلات میں سرکاری ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے کرونا سے متاثر ہوئے جنہوں نے کہوٹہ میں چلڈرن نرسری کے قیام اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کو اپنی اعلی درجہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں جہاں آج روزانہ سو مریضوں کی او پی ڈی ہوتی ہے انکی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اسی طرح کرونا کی ڈیوٹی پر معمور دوسرے حقیقی بھائی ڈاکٹر سعید احمد ستی میں بھی کرونا کی تصدیق پائی گئی جو راولپنڈی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں قرنطیینہ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے جسکے بعد اعلی حکام نے ڈاکٹر ابرارالحق ستی ڈی ڈی ایچ او کو اپنے گھر کے اندر ہی علحیدہ کمرے میں انتظامات کئے جبکہ دوسرے بھائی ڈاکٹر سعید احمد ستی کو تشویش ناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر کے علاج شروع کر دیا اور ڈاکٹرز نے ابتدائی چیک آپ کے بعد حالت خطرہ سے باہر قرار دیتے ہوئے داخل کر لیااس موقع پر ڈی ایچ او بتایا کہ ان کی ساری فیملی کے کرنا ٹیسٹ لیے گئے جو منفی ہیں اور حکومت انکو بہترین علاج معالجہ اور نگہداشت کر ری ہے۔ عوام خدا را حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرے۔

کوٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) کو ٹلی ستیاں میں بھی کرو نا وائرس نے پنجے گا ڑھ لیے، ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر ابرار الحق ستی سمیت مزید سات کیسز سامنے آگئے متا ثرہ افراد میں جمشید احمد ستی، طا رق جا وید، نسا ء بی بی زوجہ اورنگ زیب، محمد اختر ولد کرم دا د، محمد اعجا ز ولد محمد نیا ز، اورنگ زیب ولد شیر محمد، نعم اختر شامل ہیں متا ثرہ افراد کا تعلق دھیر کو ٹ ستیاں اور سانٹھ سرو لہ سے ہے جن کے رزلٹ مثبت آنے سے کو ٹلی ستیاں میں اب تک کرو نا مریضو ں کی تعدا د 23ہو گئی جن میں سے گزشتہ رو ز 4 مریض صحت یا ب ہو کر گھرو ں کو و اپس چلے گئے کرو نا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے علا قہ میں شدید تشویش پا ئی جا نے لگی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر سیلما ن خا ن نے عوام علا قہ سے حفا ظتی تدا بیر پر عمل درآمد کرنے کی سختی سے ہدیا ت جا ری کی ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button