Kallar Syedan; The heart patient went to the hospital. After death, the corona test was released positive
دل کا مریض ہسپتال گیا موت کے بعد کورونا ٹیسٹ پازیٹو جاری کر دیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔دل کا مریض ہسپتال گیا موت کے بعد کورونا ٹیسٹ پازیٹو جاری کر دیا گیا ایس او پی کے تحت روات کلر روڈ پر سپرد خاک کر دیاگیا گاؤں صاحب دھمیال کے راشد سرورولد چوہدری سرور راولپنڈی میں ایک نجی سکول کے پرنسپل تھے اوردل کے عارضہ کے مریض تھے انہیں گزشتہ روز ہی پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اتوار کے دن وہ وفات پاگئے تو ہسپتال انتظامیہ نے ان کی کورونا پازیٹو رپورٹ جاری کر دی انہیں شاہ باغ کے قریب کورونا ایس اوپی کے تحت سپرد خاک کردیا گیا یہ کلرسیداں میں گزشتہ دوایام میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے دوسرے مریض ہیں۔
Kallar Syedan; The heart patient Rashid Sarwar of village Sahib Dhamiyal went to the hospital. After he sadly passed away, The corona test he had taken was released positive.
سعودی عرب کے سنئیر ایگزیکٹیو ممبر انجنئیر ظہیر احمد مغل کرونا کا شکار ہو کر پچھلے 4 دن سے الریاض کے ایک ہسپتال میں داخل
Zaheer Ahmed Mughal, a senior executive member of Saudi Arabia, has been hospitalized in Riyadh for the past four days
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔پاکستان مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب کے سنئیر ایگزیکٹیو ممبر انجنئیر ظہیر احمد مغل کرونا کا شکار ہو کر پچھلے 4 دن سے الریاض کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔ انجنئیر ظہیر احمد مغل سینے کی تکلیف اور کھانسی کو لے کر 8 سے 10 دن گھر میں رہے۔ آخر کار طبیعت بہت بگڑی تو ایک ہسپتال میں لے جائے گئے، پہلے آئی سی یو، پھر ایمرجنسی میں رکھا گیا۔ مگر مکمل طور پر ابھی آئیسولیشن میں ہیں۔ پچھلے 5 دن سے آکسیجن پر ہیں۔ ابھی تک ان کی کرونا رپورٹ بھی نہیں آئی۔ انہون نے احباب سے التماس دعا کی ہے۔
حاجی محمود الحسن ستر برس کی عمر میں انتقال کرگئے انہیں کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ وینس میں سپرد خاک کردیا گیا
Haji Mahmood Al Hassan passed away in Sahot Vaince
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔دارالعلوم جامعہ مسجد فاروقیہ مہریہ فیض آباد کے دیرینہ خادم حاجی محمود الحسن ستر برس کی عمر میں انتقال کرگئے انہیں کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ وینس میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ دارالعلوم فاروقیہ مہریہ کے خطیب پیر محمد نثار المصطفٰی نے پڑھائی جس میں دارالعلوم کے مہتمم راجہ اسد علی کیانی،سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،ماسٹر رضا وینس،بدر الاسلام،حاجی صغیر احمد،ماسٹرعبد الشکور،چوہدری رشید وینس اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحوم حاجی محمود الحسن المعروف بابا خادم نے تیس برس تک ادارہ میں خدمات سر انجام دیں وہ ہر دلعزیز اور دیندار شخصیت کے مالک تھے ادہر تنظیم اتحاد اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدر پیر محمد ریاض الدین چشتی،سینیئر صحافی سردار سلطان سکندر اور دیگر نے حاجی محمود الحسن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے
ایس ایچ او نے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بسم اللہ آٹو پر چھاپہ مار کر وہاں موجود 9 عددگیلن قبضہ میں لے لئے گئے
The SHO formed a raiding party which immediately rushed to the spot and raided Bismillah Auto and seized 9 gallons
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر حسن رضا کی ہدایت پر دکان سے 90 لیٹر پٹرول برآمد کر لیاگیا۔ایس ایچ او کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کہوٹہ روڈ چوکپنڈوری میں واقع ایک دکان میں بھاری مقدار میں غیر قانونی پٹرول موجود ہے جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے جس پر ایس ایچ او نے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بسم اللہ آٹو پر چھاپہ مار کر وہاں موجود 9 عددگیلن قبضہ میں لے لئے گئے جن کی پیمائش کرنے پر 90 لیٹر پٹرول برآمد ہوا۔
محمد اویس کے قبضہ سے 9 ایم ایم پسٹل اور دو روندقبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا
A case was registered against Mohammad Owais for possession of 9mm pistol and two rounds of ammunition
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔انچارج چوکپنڈوری پولیس سب انسپکٹر کاشف شہزاد نے ناکہ بندی کے دوران محمد اویس کے قبضہ سے 9 ایم ایم پسٹل اور دو روندقبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔دریں اثناء گنجان علاقے میں موٹر پمپ کے ذریعے ایل پی جی گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پنڈی روڈ پر چھاپہ مار کر سلنڈر زقبضہ میں لے کر ملزمان عامر رمضان اور اکرام الحق کیخلاف زیر دفعہ 285/286اور سول ڈیفنس رول 7 سپیشل پاور ز رولز 1951کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس چوکی چوکپنڈوری میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا
A front desk has been set up at police post Chauk pindori
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر پولیس چوکی چوکپنڈوری میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس اور مدعی پارٹی کو ایف آئی آر کے حصول کیلئے تھانہ کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔تھانہ کلر سیداں کے سابقہ چھٹہ محرر عمران مرزا کو فرنٹ ڈیسک کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔