سابق ممبر ضلع کونسل میڈم عاصمہ رکھی کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کا دورہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل میڈم عاصمہ رکھی کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کا دورہ۔ مریضوں سے ملاقات صحت یابی کے لیے دعا دی۔ غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کے آنر آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف ربانی قریشی نے اپنے والد محتر م غلام ربانی قریشی (مرحوم) کے نام سے منسوب غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کی بنیاد رکھ کر بے سہارا، غریب اور نادار افراد کا مسلہ حل کیا ہے اس سے صرف تحصیل کہوٹہ ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر، تحصیل کوٹلی ستیاں، تحصیل کلر سیداں، تحصیل گوجر ن اور راولپنڈی سے بھی مریض آتے ہیں انہوں نے کہا اس سنٹر میں جو جو بھی مخیر حضرات اس میں حصہ لے رہے ہیں اس کے دیے گئے صدقات، زکوۃ حقیقی مستحق افراد پر خرچ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کے آنر آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور دعا گو کہ اللہ پاک ان کی یہ نیکی اپنی بارگاہ میں قبول فرماہیں۔
پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا اجلاس۔چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدران نے شر کت کی
PTI Rawalpindi District Meeting – Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza and other PTI officials attended.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا اجلاس۔چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدران نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا اجلاس زیرصدارت جنرل سیکرٹری کرنل(ر)اجمل صابرراجہ ہوا جس میں چیئرمین RDA راجہ طارق محمودمرتضیٰ، راجہ خورشید ستی، راجہ وحید احمد خان،کرنل ظفر عباسی، راجہ سعید احمد،راجہ ارشد، عابد کیانی،ملک عامر محمود، راجہ پر ویز،جاوید عباسی،چوہدری واحد، ملک الیاس سمیت پی ٹی آئی کہوٹہ کے اسٹیک ہولڈرز کی شرکت اجلاس میں پی ٹی آئی کی نئی تنظیمیں بنانے پر مشاورت کی گئی باہمی صلاح و مشورہ کے بعدکرنل(ر)اجمل صابر کو یہ اختیار دیا گیا کہ ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیراحمد کی مشاورت سے تحصیل کہوٹہ اور میونسپل میں کہوٹہ کی تنظیموں کا اعلان کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں حکومت کے لیے مشکلات ہیں وہاں عام آدمی کی زندگی بھی متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد عوام نے ایس او پیز کی پرواہ نہیں کی جس کی وجہ سے کہوٹہ میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اس لیے میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں،ماسک کا استعمال کریں انشاء اللہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔
کہوٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کہوٹہ کی انتظامیہ ان ایکشن
Kahuta administration in action for violation of lockdown in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کہوٹہ کی انتظامیہ ان ایکشن۔متعدد دوکان داورں کے خلاف۔بعض دوکانیں سیل کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پنجاب حکومت کے سخت احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کہوٹہ کی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا کہوٹہ انتظامیہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم، ڈی ایس پی میاں افضل،ایس ایچ او کہوٹہ حافظ مرزاآصف نے تاجران کی طرف سے لاک ڈاؤن نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی پر تاجران کے خلاف کاروائی رات گئے دوکانیں کھلی ہونے پر کہوٹانتظامیہ نے متعدد دوکانیں سیل اور انتظامیہ کی طرف سے دوکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت وارننگ جاری۔
قاری عثمان عثمانی کی جانب سے انتظامیہ صحافی برادری علمائے کرام سماجی شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتما
Qari Usman Usmani hosted a special dinner in honor of the administration, journalist community, scholars and social personalities.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ قاری عثمان عثمانی کی جانب سے انتظامیہ صحافی برادری علمائے کرام سماجی شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتما۔عشائیہ میں ڈی ایس پی میاں افضل،ایس ایچ او کہوٹہ حافظ مرزاآصف، سی او کہوٹہ مخدوم احمد بلال، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، مولانا عبدالشکور حمادی، حافظ مولانا عبداللہ حافظ محمد ضیاء الرحمان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے صدر ساجد جنجوعہ کے علاوہ دیگر صحافی برادری نے شرکت کی اس موقع پر قاری عثمان عثمانی نے مہمانان گرامی کو مسجد اور مدرسے کا دورہ بھی کروایا اور دینی اور دنیاوی تعلیم کے حوالے سے اس مدرسے کی کارکردگی پر گفتگو کی اس موقع پر مہمانان گرامی نے قاری عثمان عثمانی کے والد محترم قاری حفیظ الرحمن کی دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے کہا کہ قاری حفظ الرحمن مرحوم نے ساری زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے اپنی زندگی میں سیکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں حفاظ کرام اور علمائے کرام پیدا کیے انھوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں توحید وسنت اور اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا جبکہ ان کی وفات کے بعد قاری عثمان عثمانی نے بیرون ملک تمام تر سہولیات چھوڑ کر اپنے والد محترم کے مشن کو پورا کرنے اور دین کی سربلندی کیلئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے انہوں نے تحصیل کہوٹہ اور ضلع راولپنڈی میں نفرتوں کو مٹا کر پیار محبت اتفاق اتحاد کی ایک ایسی ریت ڈالی جس پر علاقہ بھر کے علمائے کرام معززین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔