DailyNews

Chakswari, AJK; Prominent religious and social figure of Faizpur Sharif Khawaja Muhammad Ishaq passed away in Nai Abadi Boa.

فیض پورشریف کی ممتاز مذہبی وسماجی شخصیت خواجہ محمداسحاق کو گزشتہ جمعرات کے روز نئی آبادی بوعہ میں سپرد خاک کردیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار داٹ کوم) چکسواری پریس کلب کے سینئرنائب صدر خواجہ محمداقبال خواجہ ارشدمحموداسسٹنٹ الیکشن کمشنرآزادکشمیر خواجہ ظہورحسین خواجہطاہرایوب کے چچا محترم اورخواجہ محمداویس مدرس گورنمنٹ مڈل سکول خان آباد کے والدمحترم علاقہ فیض پورشریف کی ممتاز مذہبی وسماجی شخصیت خواجہ محمداسحاق کو گزشتہ جمعرات کے روز نئی آبادی بوعہ میں سپرد خاک کردیاگیاجو رضائے الہی سے طویل علالت کے بعدوفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ مقامی قبرستان میں اد کی گئی نمازجنازہ مولانامحمدخطاب نے پڑھائی نمازجنازہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں واراکین نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شانداردینی وسماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button