London; Honorary Shield for Faizan Medina Masjid Slough by Thames Valley Police
ٹیمز ویلی پولیس سلاوکی جانب سے فیضان مدینہ مسجد سلاو کے لئے اعزازی شیلڈ
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔ ٹیمز ویلی پولیس سلاو کے سپرنٹنڈنٹ گیون وونگ کی جانب سے فیضان مدینہ لینگلے، سلاو برانچ کی خدمات کے صلے میں سرٹیفیکٹ کے نوازا گیا۔ جس کے مطابق پولیس محکمے نے مسجد کی کمیونٹی کے لئے خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیضان مدینہ کی انتظامیہ کی جانب سے رمضان کے مہینے میں ساڑھے تین سو افراد کو بلا امتیاز رنگ و نسل یا مذہب باقاعدگی سے کھانامہیا کیا گیا۔اس کے ساتھ قریبی پولیس سٹیشن کے ورکرز کو بھی انھوں نے فوڈ پیکجز پہنچائے سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پولیس اور تمام ایمرجنسی سروسز اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں۔اور کمیونٹی کی جانب سے ایسا مثبت رویہ مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔فیضان مدینہ کی انتظامیہ کے رکن صدا کمال کے راجہ فاروق کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے فیضان مدینہ کی خدمات کا سراہا جانا ادارے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
London; Honorary Shield was presented to Faizan Medina Masjid Slough by Thames Valley Police, Raja Mohammad Farooq of Sadda Kamal speaking to pothwar.com said the contributions of Faizan Medina Masjid officials Chairman Waqas Ch Attari and Hassan Attari are applaudable, where they served food to 350 people during Ramdhan.