Kallar Syedan; Public living on banks of river Jhelum Demonstration against Dadyal police during lockdown
دریائے جہلم کے عربی کنارے پر واقع آبادیوں کا لاک ڈاؤن کےدوران ڈڈیال پولیس کی خلاف مظاہرہ
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔دریائے جہلم کے عربی کنارے پر واقع آبادیوں کا لاک ڈاؤن کےدوران ڈڈیال پولیس کی خلاف مظاہرہ اور دہرنا, ضروری آنے جانے والوں کی مدد کریں گے ڈڈیال پولیس کی جانب سےمائی گیروں پر فائرنگ کا الزام درست نہیں ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں ڈی ایس پی ازادکشمیر آفتاب حسین کا موقف,تفصیلات کے مطابق ازادکشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کے دوران دریا کنارے آباد کلرسیداں کے لوگوں کے ازادکشمیر میں داخلے پر انتہائی پابندی کے خلاف جمعرات کو دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت راجہ جہانگیر اختر کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کچھ بستیوں کا کلر سیداں سے زمینی راستہ ہی نہیں ہمیں ایک ماچس اور نمک تک لینے کے لیئے دریا کے اس پار تھلہ راجولی جانا پڑتا ہے اور ایسا کرنے پر پولیس گرفتار کر لیتی ہے یہ رویہ نامناسب ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے ڈی ایس پی ڈڈیال ازادکشمیر آفتاب حسین نے کہ وہ ضروری امدورفت کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کلر کے ماہی گیروں پر فائرنگ کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں نہ اس کی اجازت دی گئی ہے عوام قانون پسند شہری بنیں ادہر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ ڈڈیال انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں اگر ہمارے لوگوں کو کوئی مسئلہ ہے تو میرے پاس آہیں جلوس کی نوبت نہیں آئے گی
Kallar Syedan; Public living on banks of river Jhelum held a Demonstration against Dadyal police during lockdown. The members of public said no incident of alleged shots being fired at fishermen is false. They also said that Dadyal police are being heavy handed during lockdown as crossing in to Azad Kashmir for minor shopping can not be avoided.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سرجن سمیت چھ ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آنے پر انہیں اپنے اپنے گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا
Six doctors, including a surgeon stationed at THQ Hospital were isolated in their homes after receiving positive reports of corona virus.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سرجن سمیت چھ ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آنے پر انہیں اپنے اپنے گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ جنرل سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر ارسلہ ارجمند،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رفعت رانا، ڈاکٹر زرباب بھٹی،ماہر امراض جلد ڈاکٹر خدیجہ شکیل اور ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیزہ زبیر کے کورونا وائرس کی رپورٹس پازیٹو آ گئی ہیں جس کے باعث تمام ڈاکٹرز کو ان کے اپنے اپنے گھروں میں آئیسولیٹ کر کے جنرل سرجن اور ریڈیالوجسٹ کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ایم ایس کے مطابق 18 کے قریب دیگر سٹاف کے خون کے نمونے بھی حاصل کر کے انہیں اسلام آباد لیبارٹری ارسال کر دیا گیا ہے جن کی آج رپورٹس آج متوقع ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعدعلاقہ بھر میں سخت خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔
سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا کر انہیں جھکایا نہیں جا سکتا
False and fabricated cases against former Punjab Chief Minister and Opposition Leader Mian Shahbaz Sharif
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما، سابق ممبر ضلع کونسل اور صدر ویمن ونگ صائمہ لیاقت نے نیب کی میاں شہباز شریف کیخلاف انتقامی رروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا کر انہیں جھکایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں کٹھ پتلی حکو مت کی طرف سے جو تماشا لگایا گیا اس پورے ملک میں جگ ہنسائی ہوئی ہے اور حکومت کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہمارے قائدین کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا رہی ہے۔ میاں نواز شریف، مریم نواز،حمزہ شہبازاور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر قائدین کو پابند سلاسل کیا گیا جس پر کٹھ پتلی حکومت کو منہ کی کھانا پڑی اسی طرح میاں شہباز شریف بھی جھوٹے مقدمات سے سرخروہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے لیڈران اور کارکنان گرفتاریوں سے مرعوب ہونے والے نہیں بلکہ سازشی ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ایک شخص کیخلاف کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered against a person for interfering in the affairs of the government
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران بلدیہ کلر سیداں کے عملہ کیساتھ بدتمیزی کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک شخص کیخلاف کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔چیف آفیسر کلر سیداں محمد خالد رشید نے استغاثہ میں تحریر کیا کہ میں اپنے عملہ کے ہمراہ کلر سیداں پنڈی روڈ پر تجاوزات کیخلاف اپریشن کی نگرانی کر رہا تھا کہ اسی دوران ریڑھی بان عالم گل نے عملہ کے رکن طالب حسین سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔
ایک عدد موٹر سائیکل اور بکریاں چوری ہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے
Cases were registered for the theft of a motorcycle and goats
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک عدد موٹر سائیکل اور بکریاں چوری ہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے۔ راشد علی سکنہ محلہ سیداں کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز بوقت شام سات بجے کے قریب،میں نے اپنا موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر گلی میں کھڑا کیا اور تقریبا بیس منٹ بعد دیکھا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔ادھر سہیل افضل سکنہ ممیام نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک عدد بکری اور اس کے دو بچے سلطان خیل روڈ پر چرنے کیلئے چھوڑ رکھے تھے جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔
چوکپنڈوری پولیس نے15 کی اطلاع پر جوئے کی محفل الٹا دی
Chokpandori police foil the gambling party
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ چوکپنڈوری پولیس نے15 کی اطلاع پر جوئے کی محفل الٹا دی،ملزمان موقع سے فرار تا ہم چار عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر نامعلوم افراد کیخلاف قماربازی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی۔تھانہ کلر سیداں پولیس کو 15 کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نوتھیہ کس میں مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر ملک کاشف شہزاد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تا ہم پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر ملزمان داؤ پر لگی رقم اور مرغے سمیٹ کر قریب جنگل میں فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے موقع سے چار عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے تا ہم ابھی تک مقدمہ درج نہ ہو سکا۔