راجہ گلفراز خان وہ چکسواری شہر کوایک خوب صورت شہربناناچاہتے ہیں,حاجی چودھری محمدراسب
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) نیوٹاؤن چکسواری کے معروف سیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری محمدراسب نے راجہ گلفراز خان کوایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چکسوار ی تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیر مقدم کیاہے اوراس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے وہ ایک تجربہ کارسیاستدان اوروسیع کاروباری تجربہ رکھتے ہیں وہ چکسواری کی تعمیروترقی میں گہر ی دلچسپی لے رہے ہیں وہ چکسواری شہر کوایک خوب صورت شہربناناچاہتے ہیں وہ چکسواری بازار اوردکانداروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار اداکر نے کاعزم رکھتے ہیں وہ کامیاب ایڈمنسٹریٹرثابت ہوں گے ھلقہ نمبردوچکسوار ی بالخصوص چکسوار ی کے عوام نے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقد م کیاہے اوران کی تعیناتی پردلی خوشی کااظہارکیاہے جس پرمجھے فخر ہے اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کرنے والوں کاشکریہ اداکرتاہوں انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنمامنشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ نے کہاہے کہ رٹھوعہ چک ہریام پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر سے متاثرین منگلاڈیم کی پریشانی وبے چینی روز بروز بڑھ رہی ہے واپڈانے متاثرین منگلاڈیم کومنگلاڈیم کی تعمیر اورتوسیع کے موقع پرپرکشش پیکیج دینے کاعدہ کیامگرمتاثرین کے پرکشش پیکیج دینے کے بجائے انہہیں وعدوں پرٹرخایاگیاان کے ساتھ دوبار دھوکہ ہوااہل میرپورنے پاکستان کی ہریالی خوشحالی زرعی ترقی کے لئے دوبارقربانی دی ایک منگلاڈیم کی تعمیر اوربعدازاں اس کے توسیعی منصوبے کے موقع دی متاثرین کومکانوں زمینوں کے معقول اورمارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے دینے کاوعدہ کیاگیا متاثرین منگلاڈیم کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا ہنستے بستے گھروں سے اچانک انخلاء بڑا مشکل اورصبرآزمامرحلہ تھاابھی معاوضو ں کی ادائیگی کی معاملے یکسونہ وئے تھے پانی چھوڑدیاگیالوگ بے سروسامانی کے عالم میں اپنے والدین کے گھروندے چھوڑنے پرمجبور ہوئے ان کے آباواجدادکی قبریں منگلاڈیم کے پانی کی نذرہوگئے مرنے سے اجڑنے کاغم زیادہ ہوتاہے جوشخص ایک بار اجڑجائے اسے بے گھرکردیاجائے وہ ساری عمر آاباد نہیں ہوسکتا سیاسی قیادت نے متاثرین سے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے اورسیاست میں رہنے کے لئے متاثرین کویہ یقین دلایاکہ ان کی بہترین آبادکاری کے لئے جدوجہدکی جائے گی انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات دلوانے کے لئے اپنابھرپورکرداراد کریں گے لوگوں کوذلیل وخوار کیاگیامتاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہوئے توسیعی منصوبہ آٹھ سال مکمل ہوا لوگ 2013ئمتاثر ہوے بعض لوگ آج بھی آبا د نہیں ہوسکے ان کے اپنے گھرنہیں ہیں وہ کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں جوتھوڑامعاوضہ ملا وہ کھاچکے ہیں مکان کی تعمیر کے لئے جمع پونجی باقی نہیں رہی منگلاڈیم کی تعمیر کے وقت متاثرین کومفت بجلی دینے کاوعدہ بھی کیاگیا اہل میرپور کومنگلاجھیل کا پانی دینے پربھی بخل کیاجارہاہے کبھی کوئی صوبہ ناراض ہوتاکبھی کوئی صوبہ اس پراعتراض کرتاہے بہرحال منگلاڈیم اہل میرپور کی قربانیوں کاشاہکار آبی منصوبہ ہے جس پورے پاکستان کوسیراب کرتاہے منگلاجھیل کی وجہ سے دنیاکابڑانہری نظام رواں دواں رہتاہے جس سے پاکستان کی سرزمین سیراب ہوتی ہے رٹھوعہ چک ہریام پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر ہے اس پل کی عدم تکمیل سے اس کی تعمیر کی لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہورہاہے اہل میرپور کواس کی عدم تکمیل سے سفری مشکلات بڑھ رہی ہیں اس کی بروقت تعمیر سے تیزرفتار سفر کی سہولت وقت کی بچت میرپورشہرتک فوری رسائی مسائل کے حل اورکاروباری سہولتوں کے ثمرات مل جاتے لیکن رٹھوعہ چک ہریام پل کی تعمیر مسئلہ کشمیر کی طرح بڑامسئلہ بنتاجارہاہے ہرحکومت اس کی جلدتکمیل کی خوشخبری سناتی رہی مگرخوشخبر ی غمی وپریشانی میں اضافہ کرتی رہی ذیلی کنبوں کی آباد کاری مسئلہ بھی حل طلب ہے متاثرین منگلاڈیم کے خدشات وتحفطات کاازالہ نہیں کیاگیاانہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔