Kallar Syedan; The corona virus test of six doctors including the surgeon of Tehsil Headquarters Hospital turned positive.
کورونا نےکلر سیداں میں قدم جما لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے سرجن سمیت چھ ڈاکٹروں کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فضا سوگوار ہو گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کورونا نے کلر سیداں میں قدم جما لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے سرجن سمیت چھ ڈاکٹروں کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فضا سوگوار ہو گئی جن معالجین میں کورونا کے اثرات پائے گئے ان میں سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل سمیت ڈاکٹر ارسلا ارجمند،ڈاکٹر رفعت رانا،ڈاکٹر زرباب بھٹی،ڈاکٹر خدیجہ شکیل،ڈاکٹر منیزہ زبیر شامل ہیں اور یہ سب اب کلرسیداں سے اپنے اپنے علاقوں میں آئیسولیٹ ہو گئے ہیں جس کے ساتھ ہی کلرسیداں میں کورونا کے باعث تشویش میں اضافہ ہوا اور ہر کوئی اپنے ان معالجین کی زندگی اور صحت کے لیئے دعا گو دیکھا گیا۔
Kallar Syedan; The corona virus test of six doctors including the surgeon of Tehsil Headquarters Hospital has come positive. The medical personnel all have been sent to Quarantine.
ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری غلام عباس ہرل نے راولپنڈی تعنیاتی کے ساتھ ہی راجہ بازار سے کلر سیداں اے سی کوسٹر بند کروادی
Raja Bazaar to Kallar Syedan ac bus service stopped by newly appointed Transport authorities
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری غلام عباس ہرل نے راولپنڈی تعنیاتی کے ساتھ ہی راجہ بازار سے کلر سیداں اے سی کوسٹر بند کروادی سیکرٹری آرٹی اے پہلی بار ٹرانسپورٹ میں تعنیات ہوئے قواعد سے بالکل نابلد ہیں انہوں نے آتے ہی یہ اعتراض اٹھا دیا کہ گاڑیاں ٹی ایم اے عمارت کے سامنے سے کیوں چلتی ہیں حالانکہ ان کو جو روٹ پرمٹ جاری کیاگیا اس پر ٹی ایم اے بلڈنگ سے کلرسیداں درج ہے ٹی ایم اے کے باہر برسوں قبل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے ہی انہیں راولپنڈی میں جگہ الاٹ کی تھی سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی سفارش پر راجہ بازار سے کلر سیدان اے سی کوسٹر کا اجرا کیا تھا میاں شہباز شریف کی ہی ہدایت پر راجہ بازار سے گوجرخان اور کہوٹہ کے لیئے اے سی کوسٹر سروس کی گئی تھی مگر کلر سیداں کی کوسٹر سروس کو پہلے دن سے ٹرانسپورٹ کے ایک بہت بڑے مافیا کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اورابتدا میں ہی کلرسیداں اڈے میں کھڑی دو اے سی کوسٹر زکو آگ لگا کر تباہ کردیا گیا جس کے ملزمان کا آج تک کلرسیداں پولیس سراغ نہ لگا سکی اور اب نئے تعنیات ہونے والے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی بھی اس مافیا کے ساتھ مل کر عوام کو سفری سہولیات سے محروم کرنے کا ذریعہ بنے ہیں عوامی حلقوں نے سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی کے مافیا سے معاملات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
۔کلر سیداں گوجرخان روڈ پر چوری کی واردات
Theft incident on Kallar Syedan Gujjar Khan Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں گوجرخان روڈ پر چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھی کے کاٹن اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے،دکان کے مالک نے چوکیدار کو ملزم نامزد کر دیا۔ارشد کریانہ سٹور کے مالک ارشد بھٹی نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیان شب نامعلوم چور ان کی دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود پچیس ہزار روپے مالیت کے گھی کے کاٹن اور 25 ہزار روپے سے زائد کی نقدی چوری کر کے لے گئے ہیں۔مالک نے چوکیدار کو چوری کی واردات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے بطور ملزم نامزد کر دیا ہے۔
مرزا پنوں خان چھیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سکرانہ میں ادا کی گئی
Mirza Pannu Khan passed away at the age of 96. Funeral prayers were offered in Sakrana village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق ناظم منیاندہ محمد تاج کیانی کے چچا مرزا پنوں خان چھیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سکرانہ میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمینز یوسی محمد زبیرکیانی،چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،تنویر ناز بھٹی،راجہ گلستان فرشی،چوہدری توقیراسلم،توفیق تاج کیانی،مرزا محمد الیاس، چوہدری محمد فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،ریٹائرڈ اے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈموٹر وے پولیس جمیل احمد ہاشمی، ہارون کمال ہاشمی،مولانا محمد اقبال قریشی، چوہدری توقیر اسلم، سیٹھ عبدالرؤف بٹ،عتیق ہاشمی اور دیگر نے پنڈ بینسو جا کر سابق نائب ناظم مشتاق کیانی کی وفات پر اصغر کیانی اور وقاض کیانی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔