معروف کرکٹر عدنان دانی کی نعش کو منگلا ڈیم کی ماہر غوطہ خور ٹیم پورے دن کی تلاش کے بعد ناکام واپس لوٹ گئی
گوجرخان۔ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اوگاہوں ڈیم میں مبینہ طور پر ڈوبنے والے معروف کرکٹر عدنان دانی کی نعش کو منگلا ڈیم کی ماہر غوطہ خور ٹیم پورے دن کی تلاش کے بعد ناکام واپس لوٹ گئی۔عدنان کی قمیض اور موٹر سائیکل ڈیم کے کنارے کھڑا ملنے کی وجہ سے یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید عدنان خونی ڈیم میں ڈوب گیا ہے مگر ماہر غوطہ خوروں کی پورے دن کی تلاش کے باوجود نعش کے نہ ملنے نے شکوک و شبہات میں اضافہ کردیاہے۔
Gujar Khan; Mangla Dam expert diving team returns unsuccessfully after searching for the body of renowned cricketer Adnan Dani, The cricketers motorcycle and cloths were found on the banks of the dam and is presumed drowned.