ایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے جاری ہونے فنڈز سے تر قیاتی کام جاری
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سردار ارشد مجید کی در خواست پرایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے جاری ہونے فنڈز سے تر قیاتی کام جاری اہل علاقہ کی طرف سے شکر یہ۔پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجیدنے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل علاقہ اپنے ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین اے آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور فوکل پر سن برائے ایم این اے اور تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میری درخواست پر لاکھوں روپے کا فنڈز جاری کیا جس سے دوھپری کے مختلف محلوں میں گلیاں تعمیرکرائی ہیں انشاء اللہ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اپنے حلقے این اے ستاون کی ہر یونین کونسل میں عوام کے تمام مسائل حل کر رہے ہیں اور انشاء اللہ اس کے علاوہ بھی دیگر مسائل حل کر یں گئے۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا پر ویز اختر ستی کی وفات پر فاتحہ خوانی
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan offered Fateha on the death of Pervez Akhtar Satti
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا پر ویز اختر ستی کی وفات پر فاتحہ خوانی۔یونین کونسل کھڈیوٹ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پر ویز اختر ستی گذشتہ روز قبل وفات پا گئے تھے ان کی نمازئے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کھڈیوٹ میں ادا کیا گیا گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،عدیل افضل، کبیر احمد جنجوعہ پریس کلب کہوٹہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں ٹیلی فون کمپنیوں کی ناقص سروس
Poor service of telephone companies in Mowara area of Kahuta Tehsil
ٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ میں ٹیلی فون کمپنیوں کی ناقص سروس۔انٹر نیٹ کے ذریعے بیرون ملک اپنے پیاروں سے بات کر نا خواب بن کر رہ گیا۔تمام کمپنیوں کی طرف سے بہترین سروس مہیا کر نے کے دعوئے دھرئے کے دھرئے رہ گئے۔ یونین کونسل مواڑہ کے رہائشی راجہ عزیز الرحمن نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ مواڑہ میں فون کمپنیوں کی سے مہیا کی جانے والی سروس ناں ہونے کے برابر ہے ہم بیرون ملک رہنے والے اپنے گھر والوں سے ایک منٹ اچھے طریقے سے بات نہیں کر سکتے جبکہ پی ٹی سی ایل کی طرف سے بھی جو سروس مہیا کی جا رہی ہے وہ بھی انتہائی سست روی کا شکارہے انہوں نے تمام ٹیلی فون کمپنیوں اور پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔