یوم تکبیر،میاں نواز شریف کا کردار رہتی دُنیا تک یاد رکھا جائیگا، نوید نزیر ستی
ن لیگ کی ولولہ انگیز نے پاکستان کی 22کروڑ عوام کو عزت اور غیرت سے جینے کا حق ملا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی جزل سیکرٹری نوید نزیر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے 28 مئی کو بھارت کے مقابلے میں پانچ اٹیمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا یا دنیا کی ساتویں اورواحد اسلامی اٹیمی قوت بنا دیا آج مُلک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے تو اس میں ”23“سال قبل اُس وقت کے محب وطن اور دلیر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کردار رہتی دُنیا تک یاد رکھا جائیگا جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کی 22کروڑ عوام کو عزت اور غیرت سے جینے کا حق ملا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہماری جدوجہد کا مقصد ہے اور پاکستان میں حقیقی جمہوری حکومت کے قیام کیلئے مُلک میں عام انتخابات کا انعقاد وقت کی اشد ضرورت ہے مُلک کو سی پیک،موٹر وئے اور بجلی کے کارخانے دینے والے نواز شریف کیخلاف موجودہ حکومت انتقامی کارروائیوں کی حدیں عبور کرچکی ہے بھارت کے دھماکوں کے جواب میں دوہفتے کا وقفہ حیران کن نظر آتا ہے۔بھارت کے دھماکے تو عالمی برادری نے بڑی آسانی سے قبول کر لئے،پاکستان کے ہضم نہیں ہورہے تھے،پاکستان کی طرف سے دھماکوں کو آپشن قرار دینے پر امریکہ اور دیگر ممالک کا پاکستان پر دباؤ بڑھ گیا جس سے وزیراعظم نواز شریف بھی متاثر ہوگئے۔مگر ملک کے اندر سے ان پردھماکے کرنے کیلئے دباو? تھا وہ تذبذب میں تھے،اس دوارن انہوں نے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ شروع کیا،میڈیا کے لوگوں کو بلایا تومجید نظامی نے یہ کہہ کر نواز شریف کا مخمصہ اور تذبذب دور کردیا کہ میاں صاحب دھماکہ کر دیں ورنہ قوم آپ کا دھماکہ کردے گی۔
Kotli Sattian; Youm e Takbir, Nawaz Sharif’s role will be remembered forever said Naveed Nazir Satti. Pakistan marks 22nd anniversary of its nuclear tests with the resolve that nuclear capability was meant only for peaceful purposes and to create a balance of power in the region amidst India’s incessant hostility.
Youm-e-Takbeer (the day of greatness), on May 28 is celebrated throughout the country every year to elucidate country’s achievement in becoming a member of global nuclear club.
On May 28, 1998, Pakistan conducted five successful nuclear tests in the north-western Chaghi district of Balochistan to deter continued aggressive posturing by its neighbour, India. Pakistan’s decision to test its nuclear weapons was in response to the six nuclear tests conducted by India in the second week of the same month of the same year.
The tests placed Pakistan as the seventh nuclear weapon states and first among the Muslim world. This brought a strategic balance and stability to the region.
کوٹلی ستیاں تا ملوٹ ستیاں روڈ کا نہ بننا حکومتی نا اہلی اور فراڈ کا منہ بولتا ثبوت ہے, اسد ستی
The non-construction of Kotli Sattoian to Malot Sattian road is evidence of government incompetence and fraud, Asad Satti
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوٹلی ستیاں تا ملوٹ ستیاں روڈ کا نہ بننا حکومتی نا اہلی اور فراڈ کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومتی نمائندوں اور حکومتی پارٹی کی مجرمانہ خاموشی عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے کوٹلی ستیاں کی عوام کے ساتھ جھوٹ پر مبنی سیاست زیادہ لمبا عرصہ نہیں چل سکتی انہوں نے کہاکہ کوٹلی ستیاں کی حقوق کا تحفظ بھی نہیں کیا جا سکا اس دفعہ مینٹینینس کی مد میں آئے ہوئے تقریبا آٹھ کروڑ روپیہ بھی کوٹلی ستیاں کو نہیں دیا گیا کٹ لگا دیا گیا کسی اور جگہ دے دیا گیا یہ ہے ہماری نمائندگی. کمزور نمائندگی نے ہمیں مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹی کلیاڑی روڈ کو بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا بڑے بڑے وعدوں اور دعووں کی قلعی کھل گی ہے کوٹلی مین بازار چوک بہی کھنڈر بن چکا ہے پی ٹی آئی نمائندوں کو ٹس سے مس تک نہیں ہو رہی کوٹلی ستیاں بازار سے باتہل بازار تک سٹریٹ لائٹس منظور ہوئی تھی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں بھی ہمارے نمائندے ناکام ہو چکے ہیں کوٹلی ستیاں ملوٹ روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربے استعمال کر نے پر اس سے قبل بھی جب صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیئے تیار ہوئے تو حکومتی نمائندوں نے یہ کہہ کر کہ کام جلد مکمل کروا دیا جائے گا احتجاج نہ کریں ہم نے انکے کیے ہوئے وعدوں پر عمل کیا لیکن پھر بھی عوام کو چونا لگا دیا گیا اس دفعہ عوام سیخ پا ہوئے ہوئے ہیں بہت جلد عوام کی مشاورت سے علاقہ دشمنی اور عوام دشمن رویے کے خلاف ایک مربوط لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا