کہوٹہ پنجاڑ روڈ بنڈھیاکے مقام پہ خوفناک ٹریفک حادثہ ایک شخص جانبحق 7 افراد شدید زخمی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پنجاڑ روڈ بنڈھیاکے مقام پہ خوفناک ٹریفک حادثہ ایک شخص جانبحق 7 افراد شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریب پنجاڑ روڈ پر بنڈھیا کے مقام پہ کیری ڈبہ اور کار میں شدید تصادم جس سے ایک کیری ڈرائیور شاہد سکنہ ہجیرہ آزادکشمیر جانبحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے.ریسکیو 1122 کہوٹہ نے فوری موقع پہ پہنچ کر زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا ہے.جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے.زخمیوں میں ارشاد ولد فتح شیر سکنہ ہجیرہ ثریا زوجہ بنارس سکنہ راولاکوٹ اخلاق ولد یوسف سکنہ پونچھ ثنا ولد شکیل ازادکشمیر ثمینہ زوجہ وقار ہجیرہ،صفیرہ زوجہ نور حسین ہجیرہ،امجد خان ولد رحیم سکنہ پشاورشامل ہیں۔
Kahuta; A Fatal accident occurred on Kahuta Panjar road near Bandhiya, One person Shahid of AJK was killed while seven were injured. The accident occurred when a car collided with a Suzuki carry.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال کا کہوٹہ شہر کا دورہ ناجائز اور منافع خوروں دوکانداروں کے خلاف کاروائی
Assistant Commissioner Kahuta visit to Kahuta bazaar and takes action against profiteering shopkeepers
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال کا کہوٹہ شہر کا دورہ ناجائز اور منافع خوروں دوکانداروں کے خلاف کاروائی ہزاروں روپے کا نقد جرمانہ بعض دوکانداروں کے مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال کا کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروحت نہ کرنے والوں دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جس میں ایک سبزی شاپ کے خلاف مقدمہ درج جبکہ باقی 2 دوکانداروں جن میں ایک کریانہ سٹور اور ایک گوشت کی تھی ان دونوں دوکانداروں کو 16500 روپے جرمانہ کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال نے کہا کے ناجائز اور منافع خوروں دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی جو دوکاندار ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نیں کرے گا اس کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
راجہ شیر از افضل مرحوم کی پارٹی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش
Great tribute to the late Raja Sher Az Afzal for his contributions to the PPP party
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے رہنماء آصف شفیق ستی کا دورہ کہوٹہ پی پی پی کے نظریاتی اور پرانے کارکن راجہ شراز افضل کی رہائش گاہ پر انکے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اس موقع پر جنر ل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ چوہدری خالد، سابق چیئر مین و صدر پی پی پی یوسی مٹور راجہ اشتیاق،عقیل حیدری، مرزا الیاس بیگ،مرزا اشرف بیگ، محمد خورشید،فاروق ستی، ایم صغیر اعوان کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے راجہ شیر از افضل مرحوم کی پارٹی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ آصف شفیق ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی ایک خاندان اور کنبے کا نام ہے میں ایسے ورکرز اور کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں نے مشکل حالات میں پارٹی کو مظبوط کیا میں نے حؒقہ این اے ستاون میں تمام پرانے اور نظریاتی کارکنان کو اگٹھا کرنے کے لیے جدوجہد کی اور میری ان کوششوں میں راجہ شیر افضل مرحوم کا اہم کردار ہے انھوں نے کہا کہ انشا اللہ پی پی پی کے کارکنان اور ورکرز شہید ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے ذولفقار بھٹو کا اہم کردار ہے بعدازاں انھوں نے راجہ شیراز افضل مرحوم کی قبر میں جا کر چادر چڑھائی اور بخشش کے لیے دعا بھی کی۔