DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; In Chak Bailey Khan, a dumper collided with a low-voltage power line , three people aboard survive.

چک بیلی خان میں ڈمپر کم اونچائی پر نصب بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے جا ٹکرایا تاہم ڈمپر میں سوار تین افراد معجزانہ طور پرجان سے بچ گئے

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان میں ڈمپر کم اونچائی پر نصب بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے جا ٹکرایا تاہم ڈمپر میں سوار تین افراد معجزانہ طور پرجان سے بچ گئے چک بیلی خان کے بائی پاس روڈ پر گیارہ ہزار کے وی کے تاروں سے ڈمپر ٹکرایا تو آگ کے شعلے ہوا میں بلند ہو گئے ڈمپر بے قابو ہو کرپر کچی زمین پر جا کر رک گیا سوار تین افراد کچھ وقت کے لئے حواس باختہ رہے تا ہم ارد گرد کے لوگ بھاگ کر پہنچ گئے جنہوں نے متاثر لوگوں کو پانی پلایا اور روایتی طریقوں سے انھیں طبی امداد بھی دی عوامی حلقوں نے فوری طور پر آئیسکو چک بیلی خان کے سب ڈویژنل دفتر میں اطلاع دی اور آئیسکو حکام سے اپیل کی کہ قبل اس کے کہ کوئی جان ضائع ہو جائے تاروں کو محفوظ حد تک اونچا کیا جائے

Gujar Khan; In Chak Bailey Khan, a dumper truck collided with a low-voltage power line , three people aboard the dumper miraculously survived. The electricity authorities asked to take action.

Show More

Related Articles

Back to top button