Chakswari, AJK; Kotli District SSP Raja Akmal Khan’s Outstanding Performance praised, Chaudhry Azam Lala Mandri
ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان کی شاندارکاکردگی پرخرا ج تحسین , چودھری اعظم لالہ مندری
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری نے ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان کی شاندارکاکردگی پرخرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان ایک باصلاحیت فرض شناس دیانتدار اورکامیاب پولیس آفیسر ہیں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومتی اورانتطامیہ کے احکامات پرعملدرآمدکویقینی بنانے شہریوں کے جان ومال عز ت آبرو کے تحفظ اورامن امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے اورجرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے ان کی کارکردگی مثالی اورشاندار ہے عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔
Chakswari, AJK; Chaudhry Azam Lala Mandri has applauded Kotli District SSP Raja Akmal Khan’s Outstanding Performance.
چودھری ظفرانور سے اظہارتعزیت
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر حاجی چودھری محمدسلیم چودھری اعظم لالہ مندری چودھری منیراخترحاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر خواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعود چودھری جاویداقبال سعید چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منطور حسین چودھری وقار سکندر چودھری عثمان رمضان چووھری اورنگ زیب چودھری محبوب مطلوب حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدر معلم قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی حاجی محمدممتاز سابق اے ای اونے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سینئرنائب صدر چودھری ظفرانور کے والدمحترم چودھری محمدانور سابق چیئرمین ضلع کونسل میرپور کی وفات پردلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے اورکہاہے کہ چودھری انور کی وفات سے علاقہ چکسواری ایک تجربہ کارسیاستدان سے محروم ہوگیاہے ان کی وفات علاقہ چکسواری کے عوام کیلئے بڑاصدمہ ہے ان کی وفات سے علاقہ کی فضاسوگوار ہوگئی ہے