London; The corona infection will be gone by September 30 in the UK , Singapore Uni
برطانیہ میں 30ستمبر تک جبکہ امریکہ میں 11نومبر تک کورونا انفکیشن ختم ہو جائیگا
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔۔سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نےدعوٰی کیا ہے کہ برطانیہ میں 30ستمبر تک جبکہ امریکہ میں 11نومبر تک کورونا انفکیشن ختم ہو جائیگا، جبکہ کورونا وائر س کی دوسری لہر کا صرف خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں لاک ڈائون کی وجہ سے مفلوج زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس 24اکتوبر تک مکمل طو رپر ختم ہوگا، کورونا کی ویکسین کے بغیر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی سخت جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ اور دوسرا بدترین متاثرہ ملک برازیل ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے چیف سائنسدان سومیا سوامیاتھن نے متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ 19 کے وبائی مرض کو مکمل طو رپر کنٹرول کرنے میں چا رسے پانچ سال کا عرصہ درکار ہوگا،یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین کی آزمائش میں کامیابی کا پچاس فیصد ہی امکان ہے کیونکہ یہ بیماری بڑی تیزی کے ساتھ اب ختم ہونے کو جا رہی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر ایڈرین ہل نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائیگی، اگر یہ کارگر ثابت ہوئی تو معیشت دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے گی ۔
London; Coronavirus could be completely wiped out in the UK on September 30, according to modelling from scientists. A team at the Singapore University of Technology plotted data from the pandemic to pinpoint the date cases will die out in countries hardest hit by the disease.
They predict a total eradication of the bug in Britain with no new cases – or a second wave – at all from the end of September. The US, where most Covid-19 deaths have been recorded, will extinguish the infection by November 11.