تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس جراہم کو کنٹرول کرنے میں ناکام .سب انسپکٹرریاست کی غفلت تھانہ میں درخواست دیکر واپس جانے والے افراد اور خواتین پر مسلح افراد کا حملہ
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس جراہم کو کنٹرول کرنے میں ناکام .سب انسپکٹرریاست کی غفلت تھانہ میں درخواست دیکر واپس جانے والے افراد اور خواتین پر مسلح افراد کا حملہ. بھن کے رہاہشی فیاض احمد ۔نضاد احمد ۔نجیب فیاض افراسیاب ۔فرید حسین اور دیگر نےمیڈیا کو بتایا کہ ہمارے رشتہ دار آے دن ہمارے ساتھ لڑاہی جھگڑا کرتے تھے جس پر تھانہ کوٹلی ستیاں میں معتدد بار درخواست دی لیکن کارواہی نہ ہوسکی دو دن پہلے بھی سب انسپکٹر ریاست کو درخواست دی لیکن اس نے کوہی کارواہی عمل میں نہ لائی کل انہوں نے دوبارہ حملہ کیا تو تھانہ کوٹلی ستیاں گئے اورکہی بار سب انسپکٹر کو کہا کہ مخالفین ہمیں جان سے مارنے کے لیے راستہ میں چھپے ہیں ہمیں تحفظ دیں کوہی پولیس ملازم ہمارے ساتھ بھیجیں ہماری جان کو خطرہ ہے لیکن سب انسپکڑ ریاست نے ہماری ایک نہ سنی اور انتہاہی ناروا رویہ استمال کیا اور کہا کہ جاو میں نے کال کر دی ہے کجھ نہیں ہو گا ہم گھر کی طرف سوزوکی کیری میں جا رہے تھے کہ راستے میں ہمیں قتل کی نیت سے بیٹھے افراز احمد اسرار احمد نزاکت ۔زبیر ۔ظفیر اور کہی نامعلوم افراد نے گاڑی روک لی اور ہماری آنکھوں میں مرچی ڈال دی اور ہمیں پستول کے بٹ چھریاں اور ڈنڈوں سے مارنے لگے اور گاڑی میں۔سوار خواتین اور بچوں پر بھی تشدد کیا اور ہمیں تڑپتا چھوڑ کر فرار ہو گے سب انسپکٹر ریاست کو کال کرنے کے باوجود موقع پر پولیس نہ آئی ہمیں زخمی حالت میں ہسپتال پنچایا گیا تو ہمارے اور ہسپتال انتظامیہ کے کہی بار فون کرنے کے باوجود پولیس ہسپتال نہ آہی سب انسپکٹر ریاست نے ہمیں شدید زخمی حالت میں تھانے بلا لیا اور کہہ گھنٹے زخمی حالت میں تھانے کے باہر بیٹھاے رکھا اور پھر ہمیں ہسپتال میں لایا گیا ہم پر حملہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے کیا گیا زخمی شخص فیاض احمد اور دیگر نے ویزاعظم عمران خان ۔آہی جی پنجاب ۔سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارواہی عمل میں لاہی جاے اور گرفتار کیا جاے اور نااہل ترین سب انسپکٹر ریاست کو فل فور معطل کیا جاے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جاے.ریاست سب انسپکٹر نے اپنے موقف میں کہا کہ سائلیں کو گارڈدینے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے ملزم پارٹی کو کہیں مرتبہ بلوا چکا مگر وہ نہیں آرہے رپٹ درج کر لی ہے میڈیکل آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل عمر ،مسز کرنل عمر اور میڈم فرحین نے کوٹلی ستیاں کے غربا و مساکین کیساتھ عید منائی ،دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے غربا و مساکین میں عیدی بھی تقسیم کی گئی جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ فیملی کے لیے دوسری مرتبہ نقدی رقم کیساتھ مختلف قسم فوڈز اور فروٹ بھی دیا گیا دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کیطرف سے ماہ رمضان میں اور کرونا متاثرین سمیت لینڈ سلائیڈنگ سے متا ثرہ 300سے زائد گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا آج کرونا وائرس سے متا ثرہ فیملی کے لیے 14000روپے نقدی اور کھانے پینے کی اشیاء اور فروٹ اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کے حوالے کیا جو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیا ں نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا جبکہ کرونا سے متاثر ہ فیملی کے لیےمبلغ دس ہزار روپے اس سے قبل بھی دیے گئے تھے مسسز کرنل عمر ستی نے یہاں میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح غربا و مساکین کیساتھ عید منا نے کےسلسلے میں اس مرتبہ اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کی دعوت پر کو ٹلی ستیاں کا انتخاب کیا جہاں غربا و مساکین کی ایک بڑی تعداد مو جود ہے جن کی مالی معاونت محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کی جا تی ہے انہوں کہا کہ جلد کو ٹلی ستیاں میں فلاں انسانیت کے دیگر منصوبہ جات بھی شروع کیے جائیں گے جس کی کہا ں اشد ضرورت ہے اور لوگو ں کا تعاون درکار ہو گا