DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Malikpur, Jabber, resident tested positive for corona virus and health department staff sealed the home of the family.

یونین کونسل اسلام پورہ موضع ملک پور کے رہائشی میں کرونا وائرس کی تصدیق رپورٹ پازیٹیو آنے پر محکمہ صحت کے عملے نے گھر کو مکمل سیل کر دیا

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونین کونسل اسلام پورہ موضع ملک پور کے رہائشی میں کرونا وائرس کی تصدیق رپورٹ پازیٹیو آنے پر محکمہ صحت کے عملے نے گھر کو مکمل سیل کر دیا ملک پور کے رہائشی محمد شکیل میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت گوجرخان انتظامیہ نے گھر کو سیل کر دیا اور محمد شکیل کو ہولی فیملی راولپنڈی داخل کر دیا تاہم گھر کے باقی افراد کی رپورٹس آنے والے دو دنوں تک آجائے گی ایریا کرونا وائرس ڈاکٹر محمد حسن کے مطابق باقی افراد میں کرونا وائرس کے علامات ظاہرنہیں ہیں لیکن مستند روپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا ضلعی و تحصیلی انتظامیہ نے تمام علاقہ کے افراد کو گھر میں مقیم رکھنے کا حکم جاری کیا ہے تمام افراد غیر ضروری نقل و حمل پر مکمل اجتناب کریں۔

Gujar Khan; Malikpur, Jabber, resident Mohammad Shakil tested positive for corona virus and health department staff sealed the home of the family.

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عبیداللہ علیم القادری آستانہ عالیہ رتالہ شریف رچڈیل یوکے نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی سے خیر و سلامتی کی دعائیں مانگیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت محبت سے مسلمانوں کو تلقین فرمائی کہ ”لوگو! سلام کو پھیلاؤ، سب کو سلامتی کی دعائیں دو اور بھوکو کو کھانا کھلاؤ اور رات کو نیند سے بیدار ہو کر تہجد کی نماز ادا کرو، اللہ تعالی کا شکر گزار بندہ وہی ہوتا ہے جو لوگوں کاشکر گزار ہو۔ اگر لوگ اپنی دعاؤں کو قبولیت کے مقام تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اپنی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خدا کے بندوں کی ضروریات پوری کریں۔ پریشان حال بندگان خدا کی حاجت روائی کریں۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شرقی گوجرخان کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،وقاص الرحمن وارثی،ممراز شیخ،راجہ طارق ایوب و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے ممبرراجہ عمر لطیف اور راجہ عادل لطیف،راجہ عثمان لطیف،راجہ عاطف لطیف کے والد حاجی راجہ عبدالطیف کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعد تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button