DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Two cases of Corona virus have been confirmed by the hospital administration

کوٹلی ستیاں کرونا وائرس کے دو کیسیز کی تصدیق, ہسپتال انتظامیہ نے باقاعدہ تصدیق کر دی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں کرونا وائرس کے دو کیسیز کی تصدیق, ہسپتال انتظامیہ نے باقاعدہ تصدیق کر دی تفصیلات کیمطابق کرونا وائرس کا ایک مریض ٹیچر عصمت ستی (مرحوم) جو کمپلیکس ہسپتال میں دوران علاج اللہ کو پیارے ھو گے ان کی نماز جنازہ و تدفین پاک آرمی،پولیس ایم سی،ڈی ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کی موجودگی میں کرونا SOPs کے تحت کامرہ گاؤں میں ادا کردی گی جبکہ دھیر کو ٹ ستیاں کے ایک رہا ئشی اشتیاق احمد جو کہ نادرا آ فس اسلام آباد کے ملازم تھے انکا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیا ں کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ انکے دیگر اہلخانہ کے سیمپل حاصل کر لیے گئے

Kotli Sattian; Two cases of Corona virus have been confirmed by the hospital administration. Teacher Asmat Satti who passed away was coronavirus positive and Ishtiaq Ahmed of Kot sattian was confirmed coronavirus positive and was put in quarantine along with his family.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا پٹواریوں کی کمی کے حوالے سے اے ڈی سی آر کو لکھے گئے لیٹر پر اے ڈی سی آر نے مختلف تحصیلوں میں کام کرنے والے پٹواریوں کا کوٹلی ستیاں میں تبادلے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،پٹواری اختر ایوب،یاسر محمود،تصور حسین شاہ،محمد الیاس اور تنویر احمد کا کوٹلی ستیاں تبادلہ کیا گیا ہے واضع رہے کہ تین پٹواری جن میں اختر ایوب،اظہر جاوید اور طارق محمود نے اے سے آفس کوٹلی ستیاں سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ڈیوٹی دوسری تحصیلوں میں کر رہے ہیں جن میں سے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کے لکھے گئے اے ڈی سی آر کو لیٹر کے بعد پٹواری اختر ایوب کا تبادلہ کوٹلی ستیاں کیا گیا ہے جبکہ دوسرے دو پٹواریوں کا تبادلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے کوٹلی ستیاں میں پٹواریوں کی 14 سیٹیں خا لی ہیں جبکہ نئی تعیناتیوں کے باوجود اب بھی 4 سیٹس خالی ہیں اے سی کوٹلی ستیاں کے لیٹر کے مطابق 3 پٹواری کوٹلی ستیاں اے سی آفس سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ڈیوٹی دوسری تحصیلوں میں کر رہے ہیں پٹواریوں کی کوٹلی ستیاں تعیناتی پر عوامی حلقوں نے اے سے کو ٹلی ستیاں کے اس اقدا م کو سرا ہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ایم پی اے میجر لطا سب ستی، انکے بیٹے کما نڈو قاسم ستی اورڈ رئیور چاچا ا میر کو اللہ تعا لی کر کرو نا وائرس وبا سے نجا ت دلا ئے اور انہیں صحت کا ملہ عطا فرما ئے میجر لطا سب ستی اس حلقہ کا قیمتی سرما یہ ہیں جو 74سال کی عمر کے اس حصے میں عوام علا قہ کی فلاح و بیبو د کے لیے دن را ت کوشاں رہے اللہ پا ک انہیں انکے بیٹے کما نڈو قاسم ستی اورڈ رئیور چاچا ا میر کو صحت یا بی عطا فرما ئے ان خیا لا ت کا اظہا ر معروف سکا لر ڈا کٹر نا ظم علی ستی کھلا بٹ، با بر حسین را تھل ، با بو صدارت ڈو نگا کھیتر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہمیجرلطاسب ستی اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوامی خدمت میں مصروف تھے

Asad Satti

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسد ستی صدر پی پی پی کو ٹلی ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بغل بچہ سیاستدان اس ملک کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے ایک طوفان بدتمیزی برپا کر رکھا ہے جھوٹ بولنے کو اپنے بڑھوتری سمجھ رہے ہیں اس ترقی کرتے ہوئے ملک کو انہوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے جھوٹ بول بول کے ان کے منہ سے رونقیں غائب ہوگی ہیں پی ٹی آئی کے دو چار جن کے پاس وزارتیں ہیں ان کی حالت اور گفتگو کا معیار سب کے سامنے ہے وہ مراد سعید ہو یا علی زیدی گنڈاپور ہویا چوہان آپا شمیم نقوی ہو یا آپا فردوس اعوان اور چند اور کی دانش عوام خوب دیکھ چکے ہیں کبھی اٹھارویں ترمیم کے پیچھے کبھی سندھ میں گورنر راج کا خواب دیکھنا کبھی سندھی عوام کے ساتھ بغض او تعصب کا کھیل کھیلنا کبھی اپنے مخالفین کو جھوٹے کیسوں میں پابند سلاسل کروانا اس ابھرتے ہوئے ملک کو انہوں نے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے سامراج بہت خوبصورتی سے اپنا کھیل کھیل رہا ہے سماجی انصاف دور دور تک نظر نہیں آتا پی ٹی آئی دور دور تک نظر نہیں آرہی معاون اور مشیر کے روپ میں کوئی اور طاقتیں براجمان ہیں

Haji Haq Nawaz

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…امیدوار چئرمین یو سی ملو ٹ ستیاں حا جی ھق نواز ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاید خاقان عباسی کی طرف سے ملوٹ ستیاں کے 250 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
سابق وزیراعظم شاید خاقان عباسی کی طرف سے عبداللہ خاقان عباسی اور ذیشان عباسی نے ملوٹ ستیاں کے 250 مستحق خاندانوں کے لیے امدادی راشن جاری کیا
راشن کی تقسیم کے عمل میں ملوٹ ستیاں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت اور یوتھ ونگ نے بھرپور حصہ لیا اور علاقے کے مستحق خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی علاقے کے مستحقین سمیت ملوٹ ستیاں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت اور یوتھ ونگ نے شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے حلقے کی عوام کو یاد رکھا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسین نقوی کی زیر صدارت امن کمیٹی کو ٹلی ستیاں و علما ہے کرام کیساتھ میٹنگ کا انعقاد، علماء کرام کو عید الفطر اور جمعتہ الودع کے مو قعہ پر ایس او پیز پر عمل در آ مد کر آنے کی ہدایت اجلاس میں ایس ایچ او ڈاکٹرز سمیت علمائے کرام و امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے اجلاس سے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور امید ہے عوام جس طریقے سے پہلے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہی تھی آگے بھی کرے گی انہوں نے کہا حکومت کی جانب جو ہدایت کی گئی ہے کہ نماز عید کے لیے گھر سے کم نکلیں یا پھر نماز عید کسی پر فضا اور کھلے ماحول میں ادا کی جائے لیکن اگر کسی جگہ عیدگاہ موجود نہیں ہے تو وہ مساجد میں ہی ادا کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر زیادہ تر لوگ جو یہاں سے بیرون شہر ملازمت کے لیے گئے تھے وہ واپس آئیں گے جو ایک خطرے کی علامت ہے ان کو حفاظتی اقدامات پر عمل در آ مد کرنے کا پابند بنا یا جا ے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے کو ٹلی ستیاں میں پانچویں مر حلے میں راشن کی تقسیم، مستحق گھرا نو ں میں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسین نقوی کی زیر سرپرستی اورٹا ئیگر فو رس کی زیر نگرا نی میں راشن تقسیم کیا گیا اس مو قعہ ممبر پنجا ب اسمبلی سما بیہ طا ہر ستی نے خصوصی شرکت، دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے چئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر کی جانب سے دیا جا نا والا راشن جو پانچویں مرحلے میں آج مستحق گھرا نو ں میں تقسیم کیا جس پر مستحق گھرانو ں نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی پو ری ٹیم کا شکریہ ادا کیا واضع رہے کہ دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کیطرف کو ٹلی ستیاں میں متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ سمیت کرو نا وائرس سے متا ثرہ 300سے زائد گھرا نو ں میں راشن تقسیم کے علا وہ مختلف مستحق گھرانوں میں نقدی رقم بھی تقسیم کی گئی اس کے علا وہ ایک اور خو ش آئند با ت یہ ہے کہ دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے چئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر نے اس مرتبہ عید الفطر کو ٹلی ستیاں کے غریب و مستحق لو گو ں کیساتھ گزارنے کا بھی اعلا ن کیا اورکہا کہ وہ ہر سال اپنی عید غربا ؤ مساکین کیساتھ گزارتے ہیں جس پر انہوں نے اس مرتبہ کو ٹلی ستیاں کا انتخا ب کیا ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ایم پی اے میجر لطا سب ستی، انکے بیٹے کما نڈو قاسم ستی اورڈ رئیور چاچا ا میر کو اللہ تعا لی کر کرو نا وائرس وبا سے نجا ت دلا ئے اور انہیں صحت کا ملہ عطا فرما ئے میجر لطا سب ستی اس حلقہ کا قیمتی سرما یہ ہیں جو 74سال کی عمر کے اس حصے میں عوام علا قہ کی فلاح و بیبو د کے لیے دن را ت کوشاں رہے اللہ پا ک انہیں انکے بیٹے کما نڈو قاسم ستی اورڈ رئیور چاچا ا میر کو صحت یا بی عطا فرما ئے ان خیا لا ت کا اظہا ر معروف سکا لر ڈا کٹر نا ظم علی ستی کھلا بٹ، با بر حسین را تھل ، با بو صدارت ڈو نگا کھیتر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہمیجرلطاسب ستی اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوامی خدمت میں مصروف تھے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسین نقوی کی زیر صدارت لا ک ڈا ؤن کے بعد ٹرانسپو رٹ کھلنے اور ڈیزل و پٹرو ل کی قیمتو ں میں کمی کے با عث ٹرانسپو ٹ کرا یوں میں کمی کے حوالے سے اور ایس او پیز کے حوا لے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں نے ٹرانسپو ٹرز کو حکو متی ایس او پیز پر عمل در آمد کر نے کی ہدا یا ت جا ری کیں اور لو کل ٹرانسپو ٹ کرا یوں میں کمی کر تے ہو ئے ٹرانسپو رٹرز کیساتھ مشاورت کے بعد کرا یہ نا مہ جا ری کر دیا اور ٹرانسپو ٹرز کو نئے کرا یہ نا مہ پر عمل در آمد کرانے کی سختی سے ہدا یا ت جا ری کیں او ٹریفک وارڈن کو ہدا یت جا ری کی کہ وہ اس پر عمل در آمد کرئیں ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں نے ایک سرکلر جا ری کیا جس میں عید کی تعطیلا ت کے مو قعہ پر سیا ح و غیر مقامی افرا دکے دا خلہ کو ممنو ع قرار دیا اور کو ٹلی ستیاں کے دا خلی راستوں بشمو ل گن گلی اور مو چھہ مو ڑ پر پو لیس اور پاک آرمی کے دستے تعینا ت کر نے کا بھی اعلا ن کیا انہوں با لخصوص غیر مقامی خواتین سے گزارش کی ہے کہ دوران تعطیلات کو ٹلی ستیاں کا رخ نہ کریں تا کہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسین نقوی نے ٹا ئیگر فو رس کے جوانوں کو بھی عید کی تعطیلا ت کے دوران حکو متی احکامات پر عمل در آمد کر نے اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنا نے کے لیے بریفنگ دی اور انہیں انکی ذمہ دا ریاں بھی سونپی گئیں

Show More

Related Articles

Back to top button