France; In France and other European countries, Eid al-Fitr will be celebrated on Sunday simply because of the corona virus
فرانس اور دوسرے یورپین ممالک میں عید الفطر کرونا وائرس کی وجہ سے سادگی سے منائی جائے گی
پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان)سعودی عرب سمیت فرانس اور دوسرے یورپین ممالک میں عید الفطر کرونا وائرس کی وجہ سے سادگی سے منائی جائے گی۔عید الفطر کے اجتماعات محدود پیمانے پر ہوں گے اور عید الفطر ادا کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر بروئے کار لانی ہوں گی۔فاصلہ رکھنا،ماسک کا استعمال کرنا،اور سینیٹائزر کے استعمال کے علاوہ گلے ملنا،گھر سے جائے نماز لے کر آنا،جیسی احتیاط لازمی ہو گی۔
ادارہ منہا ج القرآن فرانس میں نما زعید کے تین چار اجتماعات ہوں گے۔علامہ حسن میر قادری نماز عید کی پہلی جماعت ادا کروائیں گے۔جبکہ پیری فیت،ویلئیر لابل،سارسل،پیرس،مسجد دی پیرس،حلقہ احباب فرانس،اور دوسری مساجد میں بھی نماز عید ادا کی جائے گی،جبکہ سپین کے بڑے شہر ویلنسیا میں بھی مقامی حکومت نے مساجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضع رہے کہ دعوت اسلامی یورپ والے 29روزوں اور دوسرے مسالک کے 30روزوں کے بعد نماز عید ادا کریں گے۔
France; In France and other European countries, Eid al-Fitr will be celebrated simply because of the corona virus. eid will be celebrated on Sunday.
This year community leaders have encouraged people to stay at home and adhere to physical distancing measures to curb the spread of Covid-19.